فلسطینی فلمی میلے کا منصوبہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطینی علاقوں میں ہونے والے پہلے بڑے فلم فیسٹیول کا منصوبہ کینز میں طے پایا ۔رملّہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں چالیس بین الاقوامی فلمیں دکھائی جائیں گی۔ مشرقِ وسطیٰ کے ہدایت کار جن میں ایلیا سلیمان اور جعفر پناہی بھی شامل ہیں اپنی فلمیں فلمی میلے میں دکھانے کے لئے رضامند ہو گئے ہیں۔ سترہ سے بائیس جون تک چلنے والے اس فلمی میلے میں سلیمان اور پناہی کی فلموں کو کینز فلمی میلے میں بہت کامیابی ملی ہے۔ اس میلے کے ڈائریکٹر آدم زوئبی نے کہا کہ ’ ہمارے خیال میں فلسطین میں بین ا لاقوامی فلمی میلے کا اہتمام کرنے کے بارے میںشاید ہی کوئی سوچتا ہو لیکن ہم نے اپنے پارٹنر کے ساتھ دنیا کے مختلف حصوں میں موجود ان اہم شخصیات سے رانطہ کرنے کا فیصلہ کیا جو سنیما کی روایات کو ایک شکل دیتے ہیں۔ اس فیسٹیول کو مختلف تنظیموں مثلاً عربی ٹی وی چینل الجزیرہ برطانیہ کا چینل فور اور برٹش کاؤنسل کی حمایت حاصل ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||