فلمی میلہ:ہڑتالیوں کے ساتھ معاہدہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کینز فلمی میلے کے منتظمین نے ہڑتال کرنے والے ان فنکاروں کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے جنہوں نے فیسٹیول میں روکاوٹیں پیدا کرنے کی دھمکی دی تھی۔ یہ فنکار گزشتہ موسمِ گرما سے ہڑتال پر ہیں اور ان اصلاحات کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں جن کے تحت ان کا بےروزگاری بھتہ کم کر دیا گیا ہے۔اس میلے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ ان مظاہرین کو فیسٹیول کے دوران اپنے مطالبات پر بیانات دینے کی اجازت دیں گے۔ اور انہیں ایک مقامی تھیئٹر بھی دیا جائے گا جس کو وہ اپنے اجلاس کرنے اور دفتر کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ معاہدہ ملک کے وزیرِ اعظم کی جانب سے مداخلت کے بعد ہوا ہے جنہوں نے کہا ہے کہ سرکاری امداد کے انچارج جو بےروزگاری بھتہ میں کٹوتی کا منصوبہ بنا رہے ہیں انہیں ان فنکاروں سے بات چیت کرنی چاہئے۔ اس سال جنوری تک فرانس کے ایک لاکھ فنکار اگر سال میں صرف تین ماہ بھی کام کر لیتے تھے تو بے روزگاری بھتے کے حقدار ہوتے تھے لیکن اب نئی تبدیلیوں کے بعد بھتے کی رقم بہت کم کر دی گئی ہے۔ اس منصوبے کا نفاذ اگلے سال سے ہونا ہے۔گزشتہ برس اس تنازعہ کی وجہ سےملک بھر میں کئی پروگرام منسوخ کرنے پڑے تھے۔ گزستہ برس اس تنازعہ کی وجہ سے ملک بھر میں کئی اہم پروگرام منسوخ کرنے پڑے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||