بش مخالف فلم نے کانز میلہ لوٹ لیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی ہدایت کار مائیکل مور کی متنازعہ فِلم فارن ہائٹ 11/9 کئی عشروں کہ بعد کسی فلمی میلے میں سرکردہ انعام حاصل کرنے والی پہلی دستاویزی فلم بن گئی ہے- پیر کو جب یہ فلم کانز میلے میں دکھائی گئی تو لوگ وا لہانہ انداز میں کھڑے ہوکر پندرہ منٹ تک تالیاں بجاتے رہے- مائیکل مور نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے اپنی بے پناہ مسرت کا اظہار کیا- اور کہا کہ اس پذیرائی پر ایک سرور کی سی کیفیت محسوس کر رہے ہیں - فارن ہائٹ11/9 میں عراق پر امریکی حملے کے پس منظر میں صدر جارج بش اور امیر ترین سعودی خاندانوں کے درمیان مبینہ روابط کو اجاگر کیا گیا ہے- اس میں اسامہ بن لادن بھی شامل ہیں- امریکہ میں اس فلم کے نمائش روک دی گئی تھی۔ جو ڈیزنی ادارے کی جانب سے ہونے والی تھی۔ اب کسی اور ادارے کے توسط سے فلم کی نمائش ہوگی- کئی امریکی اور برطانوی اخبارات نے فلم کو مثبت قرار دیتے ہوئے عمومی طور پر سراہا تھا۔ مگر ایسا نہں کہ فلم پر تنقید نہ ہوئی ہو- ہالی وڈ کے ایک صحافی نے فلم کو انتخابی ہتھکنڈہ قرار دیا- جبکہ ایک تجارتی ادارے نے اسے کسی مہم کا کھلم کھلا اشتہار قرار دیا- کانز میلے میں فارن ہائٹ 11/9 کے علاوہ اٹھارہ فلمیں دکھائی گئیں تھیں- |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||