’دی ولیج‘ باکس آفس پر ہِٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی نژاد ہالی وڈ ڈائریکٹر ایم نائٹ شیاملن کی نئی فلم ’دی ولیج‘ امریکہ اور کینیڈا میں باکس آفس چارٹ پر پہلے نمبر پہنچ گئی ہے۔ اس فلم نے گزشتہ اختتام ہفتہ کو لگ بھگ اکیاون ملین ڈالر کمائے جس کے نتیجے میں معروف فلم بورنے سپریمیسی دوسرے نمبر چلی گئی۔ دی ولیج میں اداکار جوکئین فینِکس اور ایڈرئین براڈی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ شیاملن نے چند برسوں پہلے ’سِکستھ سنس‘ جیسی کامیاب فلم بنائی تھی۔ ’دی ولیج‘ انیسویں صدی کی ایک ایسی کہانی ہے جس میں کچھ جاندار پرامن جنگلوں میں رہتے ہیں۔ان کی زندگی ایک ایسے سمجھوتے پر مبنی ہے کہ کوئی بھی ایک دوسرے کے علاقے میں مداخلت نہیں کرے گا۔ لیکن جب ایک انسان ان کے اس سمجھوتے کو توڑ دیتا ہے تو ان کی زندگی کا امن تباہ ہوجاتا ہے۔ امریکی باکس آفس ان دنوں کافی پیسے کمارہی ہے۔ جولائی میں اسے ایک اعشاریہ تین بلین ڈالر کی آمدنی ہوئی جو گزشتہ سال کی آمدنی سے دس فیصد زیادہ ہے۔ اس تیزی کی وجہ ’سپائیڈر مین ٹو‘ کی کامیابی کی وجہ بھی ہے۔ جولائی میں ٹکٹ خریداروں کی تعداد میں چھ فیصد کا اضافہ ہوا اور کل دو سو تیرہ ملین ٹکٹ بیچے گئے۔ امریکی باکس آفس پر نظر رکھنے والی کمپنی ایکزیویٹر ریلشنز کے صدر پال ڈیرگرابیڈیان کہتے ہیں: ’ہم ان دنوں کافی اچھا جارہے ہیں۔۔۔۔ اس سے بہتر کیا ہے کہ سیزن کا خاتمہ ایسے ہو!‘ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||