کیون کاسنر کی شادی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسکر ایوارڈ یافتہ معروف امریکی اداکار کیون کاسنر نے اپنی گرل فرینڈ سے شادی کر لی ہے۔ یہ شادی امریکی ریاست کولاراڈو میں ان کی رینچ پر ہوئی۔ انچاس سالہ کاسنر اور ان کی تیس سالہ گرل فرینڈ تین سو مہمانوں کی موجودگی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ کیون کاسنر اور ان کی گرل فرینڈ، جو خواتین کے لیے ہینڈ بیگ ڈیزائن کرتی ہیں، پانچ سال سے اکٹھے رہ رہے ہیں۔ کاسنر تین بچوں کے باپ ہیں۔ ان کی پہلی شادی انیس سو چورانوے میں طلاق پر ختم ہوئی تھی۔ شادی کے بعد کاسنر اپنی اہلیہ کے ساتھ دریا میں کشتی کی سیر پر گئے۔ دونوں ہنی مون کے لیے سکاٹ لینڈ جائیں گے۔ کاسنر کو انیس سو اکانوے میں انگریزی فِلم ’ڈانسنگ ود دی ولوز‘ کی ہدایت کاری پر آسکر ایوارڈ ملا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||