بھوجپوری بولنےوالا سپائڈر مین | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہالی وڈ اداکار ٹوبی میگوائر اب بھوج پوری میں مکالمے ادا کریں گے۔ فلم 'سپائڈر مین پارٹ تھری' کے مکالمے اب ہندی کے ساتھ ساتھ بھوج پوری زبان میں بھی ڈب کئے جائیں گے اور اس کے لیے بھوجپوری فلموں کے سپر سٹار روی کشن کا انتخاب کیا گیا ہے۔ بھارت میں فلم شائقین کی ایک بڑی تعداد انگریزی نہیں سمجھتی اس لیے ہالی وڈ کی فلمیں ہندی زبان میں ڈب کئے جانے کا اب ایک چلن سا ہو گیا ہے اور یہ پریکٹس کافی مقبول بھی ہے۔ لیکن ایسا پہلی مرتبہ ہو رہا ہے کہ بھوج پوری زبان میں کسی ہالی وڈ فلم کو ڈب کیا جائے۔ سپائڈر مین پارٹ تھری کی ڈبنگ شروع ہو چکی ہے۔ روی کشن بھوج پوری فلموں کے سپر سٹار ہیں اور آج کل وہ اسی زبان میں بننے والی فلم شعلے میں گبر کا کرداد ادا کر رہے ہیں۔ کشن کہتے ہیں کہ کسی ہالی وڈ فلم کا ان کی زبان میں ڈب کیا جانا ان کے لیے باعث فخر ہے۔ کشن کے مطابق اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ بھوج پوری فلمی صنعت کتنی تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور ان کا نام اب دنیا کے کینوس پر بھی ابھرے گا۔ فلم سپائڈر مین بچوں میں بہت مقبول ہے اور اس کا پارٹ تھری سکول کی چھٹیوں میں بچوں کی نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ کشن کہتے ہیں کہ بچے اپنی زبان میں ڈب مکالموں میں ' کشن چاچا ' کو بہت پسند کریں گے انہوں نے بھوج پوری میں بولتے ہوئے کہا کہ ’جب وہ یہ سنیں گے کہ ہم مکڑ مانو ہئی اڑ کر آئیب اور توہار ٹیٹوا دبا دیب‘۔ بھوج پوری زبان شمالی ہندستان میں بولی جاتی ہے اور بھوج پوری فلم انڈسٹری بہت پھل پھول رہی ہے۔ہالی وڈ فلم جو شاید گاؤں دیہات یا شہروں میں انگریزی میں اتنا بزنس نہ کر سکے جتنا اب ان کی اپنی زبان میں ڈب مکالموں کی وجہ سے کر سکے گی۔
بھوج پوری فلم انڈسٹری کی پہلی فلم انیس سو اکیانوے میں رلیز ہوئی تھی۔ سالانہ صرف پندرہ فلمیں بنانے والی یہ فلم انڈسٹری اب چھبیس سے زیادہ فلمیں بنا رہی ہے اور اس میں بڑے بالی وڈ ستارے شامل ہو رہے ہیں۔ حال ہی میں امیتابھ بچن نے بھوج پوری فلم میں کام کیا تھا۔ نغمہ ان فلموں کی سپر سٹار ہیروئین ہیں اور اب بھاگیہ شری کے علاوہ ہیما مالنی شلپا شیٹی نے بھی ان فلموں میں قدم رکھا ہے۔ بالی وڈ فلموں کے شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی بیوی سائرہ بانو نے بھی بھوجپوری زبان میں ایک فلم بنائی تھی 'اب تو بن جا سجنوا ہمار '۔ سو کروڑ روپے سالانہ کی تجارت کرنے والی یہ فلمی صنعت ہالی وڈ فلموں کی ڈبنگ کے ساتھ مزید طاقتور ہو سکتی ہے۔ | اسی بارے میں سپائڈر مین 3 کا ولن کون؟22 March, 2005 | فن فنکار سپائڈرمین کے خالق پر ڈالروں کی بارش 20 January, 2005 | فن فنکار شاہ رخ کی دیسی ’دی انکریڈیبل‘29 November, 2004 | فن فنکار بونڈ کی کار ملین پاؤنڈ میں نیلام 21 January, 2006 | فن فنکار سشمیتا:ہالی ووڈ نہیں چین23 June, 2005 | فن فنکار بالی ووڈ میں سیکوئلز کا رجحان14 April, 2005 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||