بونڈ کی کار ملین پاؤنڈ میں نیلام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایسٹن مارٹن کار جسے ہالی ووڈ کی دو معروف فلموں گولڈفنگر اور تھنڈربال میں جیمز بونڈ نے استعمال کیا تھا، ایک ملین پاؤنڈ سے زیادہ میں نیلام ہوئی ہے۔ انیس سو پینسٹھ کی ڈی بی ایس ماڈل کار میں فلم کی نسبت سے ہائی ٹیک آلات نصب ہیں مثلاً بلٹ ان مشین گنیں، بلٹ پروف سکرین جو ہٹائی بھی جاسکتی ہے اور آئل سلک ایجکٹر وغیرہ۔ دوسرے الفاظ میں اس میں وہ تمام چیزیں نصب کی گئی تھیں جن کی بانڈ کو کسی بھی وقت ضرورت پڑ سکتی ہے۔ نیلامی کے بعد یہ گاڑی بیس لاکھ نوے ہزار ڈالر کے عوض ایک یورپی مداح کی ملکیت بن چکی ہے۔ انیس سو ستر میں یہ گاڑی پانچ ہزار ڈالر میں نیلام ہوئی تھی۔ گاڑی کی نیلامی بھی انتہائی ڈرامائی انداز میں کی گئی۔ آکشن کے ترجمان ٹیریس لبزن، زیرو زیرو سیون سٹائل میں نمودار ہوئے اور گاڑی ڈرائیو کرکے سٹیج پر لائے اور پھر گاڑی کے تمام خصوصی فیچرز کی نمائش کی گئی۔ حاضرین نے گاڑی کی زبردست پذیرائی کی۔ لبزن کا کہنا تھا ’اگر گاڑی کی مشین گنوں میں اصلی گولیاں ہوتیں تو میں ساری کی ساری اس آکشن کی سب سے پہلی رو میں بیٹھے افراد کو مار دیتا، ان لوگوں کو جن کے پاس دنیا کے بیشتر ممالک سے بھی زیادہ پیسہ ہے‘۔ ایسٹن مارٹن کار ان چار گاڑیوں میں سے ایک ہے جنہیں انیس سو چونسٹھ اور پینسٹھ کی گولڈفنگر اور تھنڈربال فلموں کے لیے خاص طور پر بنایا گیا تھا۔ | اسی بارے میں کیسینو رویال، اگلی بانڈ فلم04 February, 2005 | فن فنکار بالی ووڈ میں سیکوئلز کا رجحان14 April, 2005 | فن فنکار سنیما کی تاریخ کا لافانی کردار 15 April, 2004 | فن فنکار کونری سکاٹ لینڈ کی آزادی چاہتےہیں04 December, 2005 | آس پاس کون بنے گا جیمز بانڈ؟29 September, 2005 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||