BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 04 February, 2005, 14:40 GMT 19:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کیسینو رویال، اگلی بانڈ فلم
 پیئرس براسنن
یہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا ہے کہ جیمز بانڈ کا کردار کون ادا کرے گا
جیمز بانڈ سیریز کی اگلی فلم مصنف آئن فلیمنگ کی پہلی کتاب ’ کیسینو رویال‘ پر بنے گی۔ جیمز بانڈ فلم گولڈن آئی کے ہدایت کار مارٹن کیمبل اس فلم میں بھی ہدایت کاری کے جوہر دکھائیں گے۔

یہ جیمز بانڈ سیریز کی ا کیسویں فلم ہے اور یہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا ہے کہ جیمز بانڈ کا کردار کون ادا کرے گا۔

جیمز بانڈ سیریز کی گزشتہ چار فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والے پیئرس براسنن کا کہنا ہے کہ فلم کے پروڈیوسروں نے پہلے تو اس فلم کے لیے ان سے رابطہ کیا تاہم بعد میں انہیں رد کر دیا گیا۔

امید ہے کہ’ کسیسنو رویال‘ کی شوٹنگ اس وقت شروع ہو گی جب مارٹن کیمبل اپنی فلم ’لیجنڈ آف زورو‘ مکمل کر لیں گے۔ یہ فلم ’ماسک آف زورو‘ نامی فلم کا دوسرا حصہ ہے۔

فلم کی پروڈیوسر مائیکل ولسن اور باربرا بروکولی کو امید ہے کہ ’ کسیسنو رائل‘ 2006 میں نمائش کے لیے پیش کی جا سکے گی۔

اس فلم کا سکرپٹ نیل پروِس اور رابرٹ ویڈ نے تحریر کیا ہے جو کہ پہلے بھی بانڈ فلموں کے سکرپٹ لکھ چکے ہیں۔

ایم جی ایم کے نایب صدر کرس میگرک کا کہنا ہے کہ ’ مارٹن کیمبل ایک شاندار ہدایت کار ہیں۔ گولڈن آئی ایک زبردست فلم تھی اور اس نے جیمز بانڈ کے نام کو تقویت بخشی تھی۔ ہم بہت خوش ہیں کہ مارٹن نے نئی بانڈ فلم کی ہدایت کاری کی ذمہ داری اٹھائی ہے‘۔

’ کسیسنو رائل‘ پر 1967 میں جان ہیوسٹن نے ایک فلم بنائی تھی جس میں ڈیوڈ نیون نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد