BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 10 October, 2003, 16:55 GMT 20:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
راجر مور کے لئے ’سر‘ کا خطاب
راجر مور
راجر مور بطور جیمز بانڈ

جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنے والے سابق اداکار راجر مور کو رفاہی کاموں کے صلے میں ’سر‘ کا خطاب دیا گیا ہے۔

پچھتر سالہ راجر مور کو یہ اعزاز ملکہ برطانیہ کے محل میں ایک تقریب کےدوران دیا گیا۔

راجر مور بارہ سال تک اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف کے خیر سگالی کے سفیر رہے ہیں۔

اسی تقریب میں ایک انگریزی گلوکار ’سٹنگ‘ کو موسیقی کی دنیا میں خدمات کے لئے ’سی بی ای‘ اعزاز دیا گیا ہے۔ سٹنگ پچھلے پچیس سال سے گلوکاری کے شعبے سے وابستہ ہیں۔

تقریب کے بعد اظہارِ خیال کرتے ہوئے راجر مور نے کہا کہ یہ اعزاز آسکر ایوارڈ حاصل کرنے سے بہتر ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ملکہ نے ان کی ’بونڈ‘ فلموں کے بارے میں بھی بات چیت کی۔

ملکہ نے کہا کہ فلمی شعبے سے دور رہنے کے باوجود بھی لوگ انہیں طویل عرصے تک بطور 007 یاد رکھیں گے تاہم ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس سے فرق نہیں پڑتا کیونکہ فلمی دنیا میں انہوں نے جتنی بھی خدمات انجام دیں اس کا معاوضہ انہیں دیا جاچکا ہے۔

راجر مور نے سن انیس سو اکانوے سے یونیسف کے لئے کام شروع کیا تھا۔

اس سال کے آغاز پر نیویارک میں ایک سٹیج شو کے دوران وہ خرابی صحت کے باعث گر پڑے تھے جس کے بعد انہیں دل کا آپریشن کروانا پڑا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد