BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 April, 2004, 23:41 GMT 04:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سنیما کی تاریخ کا لافانی کردار
اگڈ فادر
ماریو پاز جنہوں نے اپنے ناولوں میں ویٹو کارلینو کا کردار تخلیق کیا
فلم گاڈ فادر میں ویٹو کارلینو کے لیے مارلن برانڈو کے کردار کو امریکی نقادوں نے تاریخ کا لافانی فلمی کردار قرار دیا ہے۔

امریکہ کے سولہ نقادوں اور سنیما کی دنیا کے ماہرین کی متفقہ رائے تھی کہ ویٹو کارلینو کا کردار سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار کردار ہے۔

اس رائے شماری میں ٹریژر آف دی سیرامادرے میں فریڈسی ڈبس کا کردار دوسرے نمبر پر اور گان ود دی ونڈ میں سکارلٹ اوہارا کا کردار تیسرے نمبر پر رہا۔

یہ رائے شماری امریکی جریدے پریمیر نے کرائی ہے اور جریدے کا کہنا ہے کہ ’ویٹو کارلینو جیسا پیچیدہ کردار اب تک سنیما سکرین پر نہ تو اس سے پہلے دیکھا گیا اور نہ ہی اس کے بعد۔‘

جریدے کا کہنا ہے کہ انیس سو بہتر میں بنائی گئی فرانسس کپولا کی فلم کا یہ ایک ایسا کردار ہے جو اپنے اندر ایک مسلسل رزمیہ لے کر چلتا ہے۔

جریدے کا مزید کہنا ہے ’ویٹو کارلینو کے اندر جاری یہ جدل اس وقت مزید کھل کر جھلکنے لگتا ہے جب وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کارلینو میں یہ احساس بڑھنے لگتا ہے کہ اس نے اپنے خاندان کے تحفظ کے لیے جو کچھ کیا تھا وہی اس کے خاندان کی تباہی کا بیج بن کر نمو پاتا رہا ہے۔‘

اس کے علاوہ برطانوی سیکرٹ ایجنٹ جیمز بانڈ کا کردار جو ڈاکٹر نو کے نام سے بننے والی پہلی فلم سے سین کنری نے ادا کیا اس رائے شماری میں پانچویں نمبر پر آیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد