BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 06 November, 2004, 18:08 GMT 23:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نیا جیمز بانڈ کون ہو گا؟
 جیمز بانڈ
جیمز بانڈ فلمیں شائقین میں بہت مقبول ہیں
مشہور و معروف جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنے والے پیئرس براسنن نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ وہ مزید کسی فلم میں جیمز بانڈ کا کردار ادا نہیں کریں گے۔ انہوں نے اس فیصلے کی وجہ فلمسازوں کی وعدہ خلافی کو ٹھہرایا ہے۔

بانڈ سیریز کی چار فلموں میں جلوہ گر ہونے والے براسنن کا کہنا تھا کہ انہوں نے پانچویں فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی تھی لیکن فلمسازوں نے اپنا ارادہ تبدیل کر لیا۔

انہوں نے ٹی وی پروگرام جوناتھن راس میں بتایا کہ’فلمسازوں نے مجھے اس کردار کے لیے بلایا تھا لیکن بات چیت کے دوران ہی انہوں نے اپنا ارادہ تبدیل کر لیا‘۔

نئے جیمز بانڈ کے طور پر کولن فیرل اور ایوان میکروگر کے نام لیے جا رہے ہیں۔

 جیمز بانڈ
جیمز بانڈ کے کردار کے لیے کولن فیرل کا نام لیا جا رہا ہے

پیئرس براسنن نے اس مشہورِ زمانہ جاسوسی کردار کو پہلی بار 1995 میں فلم گولڈن آئی میں ادا کیا تھا۔ جس کے بعد آنے والی بانڈ فلموں’ٹومارو نیور ڈائیز ، دی ورلڈ از ناٹ اینف اور ڈائی این ادر ڈے میں براسنن ہی اس کردار کو نبھاتے آئے ہیں۔

جیمز بانڈ کا کردار پہلی بار 1960 میں شان کونری نے ادا کیا تھا جس کے بعد جن مختلف اداکاروں نےاس کردار کو ادا کیا ان میں جارج لیزنبی، راجر مور اور ٹموتھی ڈالٹن شامل ہیں۔

براسنن کا کہنا ہے کہ ان کے بعد کولن فیرل اس کردار کو نبھانے کے لیے موزوں ترین اداکار ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد