BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 30 November, 2003, 11:02 GMT 16:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈاکٹر نو کی ہنی نمبر ون
ارسلا اینڈریس
ڈاکٹر نو میں بونڈ کا سین نمبر ون ہے

برطانیہ کے ٹی وی چینل ’چینل فور‘ کی جانب سے کرائی گئی ایک رائے شماری کے مطابق جیمز بانڈ کی فلم ڈاکٹر نو میں اداکارہ ارسلا اینڈریس کے سمندر سے باہر نکلنے کے سین کو دنیائے فلم کا سب سے زیادہ سیکسی سین قرار دیا ہے۔

اُرسلا کی عمر اس وقت سڑسٹھ برس ہے۔ڈاکٹر نو میں ان کے کردار کا نام ہنی رائڈر تھا اور جب یہ سین فلمایا گیا تھا ان کی عمر چھبیس برس تھی۔

فلم ڈاکٹر نو ہنی رائڈر پیلے رنگ کی بِکنی پہنے سمندر سے نکلتی ہیں۔ انہوں نے ہاتھ میں دو سیپیاں اٹھائی ہوتی ہیں اور ان کی کمر پر ایک خنجر لٹک رہا ہوتا ہے۔

مردوں میں اداکار جارج کلونی کو اداکارہ اور گلوکارہ جینیفر لوپیز کے ساتھ فلم آؤٹ آف سائٹ کے سین کی وجہ سے سیکسی جوڑا نامزد کیا گیا۔

سلمیٰ ہائیک
سانپ کے ساتھ ڈانس سیکسی ہے؟

چینل فور کی ترجمان نے کہا ہے کہ ’یہ خوشی کی بات ہے کہ اس طرح کے یادگار کردار نے وقت کا مقابلہ کیا اور اتنے نوجوانوں کے ساتھ مقابلے کے بعد اب بھی سکرین پر سب سے زیادہ سیکسی کردار جانا جاتا ہے۔

فلمی نقاد باب مکیبے نے کہا ہے کہ انہیں حیرت ضرور ہوئی ہے تاہم وہ نتیجے سے خوش ہیں۔

سیکسی سین کے حوالے سے ڈاکٹر نو کی ارسلا پہلے، کروال انٹینشنز کی سارہ میشل گیلر اور سلمیٰ بلیئر دوسرے، ڈسک ٹل ڈان میں سلمیٰ ہائیک کا ڈانس تیسرے، آؤٹ آف سائٹ میں جیمز کلونی اور جینیفر لوپیز کا سین چوتھے، پیسک انسٹِنکٹ میں شیرون سٹون کا سین پانچویں، نائن اینڈ ہالف ویک میں کم بیسنگر اور مکی رورک کا سین چھٹے، قویر ایس فولک میں ہم جنس سین ساتویں، ہو فریمڈ راجر ریبِٹ میں جیسیکا ریبِٹ آٹھویں، ایمینویل کے سین نویں اور امیریکن پائی میں طالبہ نادیہ کا سین دسویں نمبر پر رہا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد