BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 29 September, 2005, 19:15 GMT 00:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کون بنے گا جیمز بانڈ؟
ڈینیل کریگ
ڈینیل کریگ فلم سیلویا میں ایک شاعر کا کردار ادا کر کے مشہور ہوئے
ہالی وڈ کے اخبار ورائٹی کے مطابق نۓ جیمز بانڈ کے انتخاب کا کٹھن عمل اختتام کو پہنچنے والا ہے۔

ورائٹی کے مطابق مقابلے میں چار اداکار شامل ہیں۔ان میں ’لیر کیک‘ کے اداکار ڈینیل کریگ، بائیس سالہ ہینری، گوران اور آسٹریلوی سیم ورتھنگٹن شامل ہیں۔

جیمز بانڈ کی اکیسویں فلم’ کیسینو رویل‘ آئن فلیمنگ کے پہلے ناول پر مبنی ہوگی اور اس کی نمائش اگلے سال ہوگی۔

فلمساز جیمز بانڈ کے کردار کے لیے پیئرز بروسنن سے کم عمر اداکار کی تلاش میں ہیں۔

مصنف پال ہیگس نے ہالی وڈ رپورٹر کو بتایا کہ وہ جیمز بانڈ کو نئی صورت دینے کی کوشش کر رہے ہیں جو کے اٹھائیس سال کا ہے اور اس کے ساتھ نہ ہی ’قیو‘ ہوں گے اور نہ ہی ان کے برقی کھلونے۔

سینتیس سالہ ڈینیل کریگ، فلم سیلویا میں گونتھ پالٹرو کے مدمقابل ایک شاعر کا کردار ادا کر کے مشہور ہوئے۔

نکول ِکڈمین کے ساتھ ان کی فلم ’دی ویزٹنگ‘ اور 1972 کے اولمپکس کی خون ریزی کے متعلق سٹیون سپیلبرگ کی فلم ’میونخ‘ کی نمائش جلد ہونے والی ہے۔

انتیس سالہ سیم ورتھنگٹن، فلم ’سومرسولٹ‘ میں اپنے کردار کی وجہ سے مشہور ہوئے اور آسٹریلین فلم انسٹیٹیوٹ کا ایوارڈ حاصل کیا۔

کروایشیائی اداکار گوران، امریکی سیریل ای آر میں ڈاکٹر لوکا کا کردار ادا کرتے ہیں اور ’الیکٹرا‘ جیسی فلموں میں کردار ادا کر چکے ہیں۔

ِجرسی کے ہنری ’دی کاؤنٹ آف مونٹی کرسٹو‘ جیسی فلموں میں کردار ادا کر چکے ہیں۔

جیوڈ لاء، ہیو جیکمین، اور کلائیو اوین جیسے کئی اداکاروں کا نام فلم ’ کیسینو رویل‘ میں جیمز بانڈ کے کردار سے منسوب ہوتا رہا ہے۔

جیمز بانڈ کی فلمساز کمپنی کے ترجمان تبصرہ کرنے کے لیے موجود نہیں تھے۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد