بالی ووڈ فلمیں تنازعے کا شکار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آج کل بالی ووڈ کی کئی فلمیں تنازعات سے دوچار ہیں۔ بعض کے خلاف عدالت نے اس لیے نوٹس جاری کیا ہے کہ ان میں حقیقت پسندی سے کام نہیں لیا گياہے تو بعض پر یہ الزامات ہیں کہ وہ دوسرے کی نقل ہیں یا پھر مواد کہیں سے چوری کیا گيا ہے۔ اس برس کی سب سے مہنگی اور مشہور فلم ’منگل پانڈے‘ کے ہدایت کار اور اداکاروں کو دلی ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت نے ہدایات کار کیتن مہتہ، عامر خان اور رانی مکھرجی سے وضاحت طلب کی ہے کہ کیا منگل پانڈے کا کردار صحیح انداز سے پیش کیا گيا ہے یا اس کے کردار کو مسخ کیا گيا ہے؟ منگل پانڈے کی ٹیم کا کہنا ہے کہ فلم مجاہد آزادی منگل پانڈے کے تاریخی واقعات پر مبنی ہے لیکن پانڈے کے رشتے داروں نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ فلم میں منگل پانڈے کے تعلقات ایک طوائف کے ساتھ دکھائےگئے ہیں جس سےمنگل پانڈے کی توہین ہوئی ہے۔ درخواست گزار نے فلم سے ایسے تمام مناظر نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس فلم میں عامر خان نے منگل پانڈے اور طوائف کا کردار رانی مکھرجی نے ادا کیا ہے۔ عدالت نے فلم کے پروڈیوسر بابی بیدی، رائٹر فاروق دھونڈی اور ڈسٹری بیوٹر یش چوپڑا کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ یہ فلم انکا ڈریم پراجیکٹ تھا اور وہ ناظرین کا دل جیتنے میں کامیاب ہوں گے لیکن باکس آفس پر یہ فلم اچھا بزنس نہیں کر پائی ہے۔ اگرچہ فلم اب بھی تھیٹر میں چل رہی ہے لیکن بعض فلم ناقدین کا کہنا ہے کہ منگل پانڈے فلاپ فلم ہے۔ ایک اور فلم ’پیار میں ٹوئسٹ‘ آج ہی ریلیز ہوئی ہے لیکن اس فلم کی نمائش پر بھی کورٹ نے پابندی لگا دی ہے۔ ایک فلم ڈائریکٹر کا دعوی ہے کہ یہ فلم ان کی فلم کی کاپی ہے۔ ’پیار میں ٹوئسٹ‘میں مشہور فلم ’بوبی‘ کی جوڑی ڈمپل کپاڈیہ اور رشی کپور ایک بار پھر پردے پر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ ادھر فلم اقبال بھی تنازعے میں ہے۔ ایک ادیب نے الزام عائد کیا ہے کہ ہدایات کار ناگیش ککنور نے اسکی کہانی چوری کی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ انہوں نے ایسی ایک کہانی ہاکی پر لکھی تھی لیکن ککنور نے کرکٹ کی شکل دیکر ایک فلم بنا لی ہے۔ ناگیش نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ میڈیا میں ان دونوں کے درمیان اس مسئلے پر کا فی تکرار بھی ہوئی ہے۔ فلم مبصرین نے اس فلم کی پر کافی توجہ دی ہے اور تقریباً سبھی نے اسکی تعریف کی ہے۔
ادھر سپّی خاندان میں اختلافات کی بنا پر رام گوپال ورما کو شعلے دوبارہ بنانے میں تاخیر ہورہی ہے۔ شعلے کے ہدایات کار رمیش سپّی کا کہنا ہے کہ انہوں نے شعلے بنانے کی ورما کو اجازت نہیں دی ہے۔ جبکہ رام گوپال ورما کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے نے اجازت دی تھی اور وہ فلم کی جلد ہی شوٹنگ شروع کریں گے۔ رمیش سپّی نے ورما کو ایک خط لکھ کر کہا ہے کہ انہیں اجازت ان کے پوتے سے لینی ہوگی۔ بعض افراد کا کہنا ہے فلم شعلے کی آج بھی اتنی اہمیت ہے کہ اس پر کافی حد تک سودے بازی کی کافی گنجائش ہے۔ رام گوپال ورما شعلے فلم دوبارہ بنارہے ہیں۔ اس میں امتیابھ بچن گبّر کا کردار کریں گے جبکہ انکے بیٹے ابھیشیک بچن ان کا کردار یعنی ویرو کا کردار نبھائیں گے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||