BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 04 December, 2005, 10:07 GMT 15:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کونری سکاٹ لینڈ کی آزادی چاہتےہیں
شان کونوری
کونوری نے سات بار جیمز بانڈ کا کردار ادا کیا
اداکار شان کونری نے یورپی فلم ایوارڈ کے دوران سکاٹ لینڈ کی آزادی کی خواہش کو دہرایا ہے۔ شان کونری کو فلم میلے میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا ہے۔

سکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے پچھتر سالہ اداکار نے اعزاز وصول کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش تھی کہ ان کے اعزاز حاصل کرنے کے وقت سکاٹ لینڈ آزاد ہوتا اور اس کی یورپ کے معاملات میں آواز ہوتی۔

سکاٹش نیشنل پارٹی نے کونری کے کلمات کو خوش آمدید کہا۔

ماضی میں جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنے والے کونری کو ان کے اداکاری کے شعبے میں پچاس سالہ پر محیط کیریئر کے اعتراف میں اعزاز دیا گیا ہے۔ انہوں نے ستّر فِلموں میں کام کیا۔

سکاٹش نیشنل پارٹی کے ایک ترجمان نے کہا کہ ’سکاٹش نیشنل پارٹی کو سر شان کی حمایت ملنے پر فخر ہے‘۔ہم انہیں اس اعزاز پر مبارکباد پیش کرتے ہیں‘۔

جن فلموں میں شان کونری نے کام کیا ان میں اے برج ٹُو فار، مارنی، انڈیانا جونز، دی لاسٹ کروسیڈ اور دی لیجنڈ آف زورو شامل ہیں۔ وہ سات بار جیمز بانڈ کے روپ میں آئے۔ جیمز بانڈ کے سلسلے کی فلموں میں سے انہیں خاص طور پر انیس سو باسٹھ میں ’ڈاکٹر نو‘ اور انیس سو تراسی میں بننے والی فِلم ’نیور سے نیور اگین‘ کی وجہ سے یاد کیا جاتا ہے۔

کونری کو انیس سو اٹھاسی میں ’دی ان ٹچ ایبل‘ میں معاون اداکار کا کردار ادا کرنے پر آسکر انعام دیا گیا۔انہیں سن دو ہزار دو میں ملکہ نے سر کا خطاب دیا تھا۔

اسی بارے میں
کہیں بڑھاپا کہیں نکھار
23 January, 2004 | فن فنکار
کون بنے گا جیمز بانڈ؟
27 April, 2005 | فن فنکار
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد