کون بنے گا جیمز بانڈ؟ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فِلم جیمز بانڈ کے پیشکاروں نے اس بات کی تصدیق کرنے سے انکار کیا ہے کہ اداکار پیئرس براسنن ہی ان کی اگلی فلم میں 007 کا کردار ادا کریں گے۔ یہ فلم ’کیسینو رویال‘ سلسلے کی کڑی ہے۔ متعلقہ کمپنی ’اییون‘ کی ترجمان نے کہا ہے کہ ’شوٹنگ کے مقام، اداکاروں اور تاریخ کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا‘۔ براسنن اور اداکارہ ڈیم جوڈی ڈینچ جنہوں نے پچھلی چار فلموں میں ’ایم‘ کا کردار ادا کیا کے ترجمانوں سے بدھ کو ان کی رائے کے لیے رابطہ نہیں ہو سکا۔ انگریزی زبان کے روزنامہ ’مِرر‘ نے جوڈی ڈینچ کے حوالے سے لکھا ہے کہ براسنن کے ممکنہ متبادل کے طور پر ہر شخص کو آزمایا جا چکا ہے لیکن اگلی فِلم میں بھی وہ ہی کردار ادا کریں گے۔ ہدایت کار مارٹن کیمبل ’دی لیجنڈ آف زورو‘ نامی فِلم پر کام مکمل کرنے کے بعد جو اکتوبر میں ریلیز ہوگی اگلی بانڈ فلم پر کام شروع کریں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||