سپائڈر مین 3 کا ولن کون؟ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سائڈویز سٹار تھامس ہیڈن چرچ سپائڈر مین سیریز کی اگلی فلم میں سپائڈرمین کے ولن کا کردار ادا کریں گے۔ ہالی وڈ کے رپورٹر کے مطابق تھامس ہیڈن چرچ سپائڈرمین سیریز کی اگلی فلم میں ولن کا کردار ادا کریں گے۔ فلم کو 2007 میں ریلیز کیا جانا ہے، لیکن اس کے بنانے والے اس فلم میں ولن کے کردار ادا کرنے والے کو خفیہ رکھنا چاہتے ہیں۔ تھامس ہیڈن چرچ جو الیگزینڈر پائنی کی کامیڈی سائیڈ ویز میں کارکردگی کی وجہ سے آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیے گئے تھے۔ ڈائریکٹر سیم ریمائی نے کہا ہے کہ تھامس چرچ کے لیے سپائڈرمین میں ولن کا کردار ادا کرنے بہت اچھا ہو گا۔ سپائڈر مین 1 اور سپائڈر مین 2 نے ایک اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کا کاروبار کیا تھا۔ سپائڈرمین 3 کی شوٹنگ 2006 میں شروع ہو گی اور وہ 2007 میں مارکیٹ میں آئے گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||