کانز فلم فیسٹیول میں 7 انڈین فلمیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کانز فلم فیسٹیول میں اس سال انڈیا کی سات فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی اور ان میں سے چند ایسی فلمیں بھی ہیں جو ابھی ہندوستان میں بھی نمائش کے لیے پیش نہیں کی گئی ہیں۔ فرانس میں سولہ مئی سے کانز فلم فیسٹیول کا آغاز ہو رہا ہے اور یہ فیسٹیول بارہ روز تک جاری رہے گا۔ اس فلمی میلے میں اس برس بالی وڈ کی ایک دو نہیں بلکہ سات فلمیں پیش ہوں گی جن میں راج کمار ہیرانی کی’لگے رہو منا بھائی‘، منی رتنم کی’گرو‘ ایسی فلمیں ہیں جن کی نمائش ہندستان میں ہو چکی ہے لیکن اسی کے ساتھ ریتو پرنو گھوش کی فلم ’ دی لاسٹ لیئر‘ اورگھوش کی ایک اور بنگالی فلم’دوسر‘ بھی نمائش کے لیے پیش کی جائےگی جس کے مرکزی کردار کونکنا سین شرما اور بنگالی فلموں کے مشہور اداکار پرسون جیت چٹرجی نے ادا کیے ہیں۔ ’یو ٹی وی‘ فلم کمپنی اپنی تین فلمیں کانز فلم فیسٹیول میں بھیج رہی ہے۔ ان میں سب سے اہم آسوتوش گواریکر کی ہدایت میں بننے والی فلم ’جودھا اکبر‘ ہے۔ اس فلم کی مرکزی کاسٹ میں ایشوریہ رائے اور ریتک روشن شامل ہیں اور کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والی اس فلم کے کافی چرچے ہیں۔ اس کے علاوہ فلم ’گول‘ ایک سپورٹس ایکشن سے بھر پور فلم ہے جس میں جان ابراہم اور بپاشا باسو ہیں جبکہ تیسری فلم ’میٹرو‘ شہری زندگی کی کہانی ہے جس میں شلپا شیٹی کے ساتھ کے کے مینن اور ہیروئین کنگنا رناوت بھی ہیں۔
دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں سے ایک بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے کچھ عرصہ سے اس فیسٹیول کا اہم حصہ ہیں۔ تاہم اس بار دنیا کی نظریں ایشوریہ رائے کے ساتھ شلپا شیٹی پر بھی ہوں گی جو چینل فور کے شو ’ بگ برادر‘ کو جیتنے کے بعد خبروں میں ہیں۔ان دو حسیناؤں کے علاوہ اس سال بالی وڈ سے پریتی زنٹا، ریتو پرنو گھوش، اجے دیوگن، کرن جوہر، وویک اوبرائے اور وشال بھردواج کو فیسٹیول میں مدعو کیے جانے کی خبریں ہیں۔ کانز فلم فیسٹیول فلمی تجارت کا ایک بڑا مرکز مانا جاتا ہے۔ بالی وڈ فلمساز اسے فلمی تجارت اور اپنی فلموں کی غیر ممالک میں تشہیر کے لیے ایک اچھا پلیٹ فارم مانتے ہیں اسی لیے فلمی کمپنیاں اور فلمساز اپنی فلموں کا پریمیئر اب ممبئی میں کرنے کے بجائے فلم فیسٹیول میں کرنا فائدہ مند سمجھتے ہیں۔ | اسی بارے میں کانز میلہ: گڑبڑ نہیں ہو گی11 May, 2004 | فن فنکار منگل پانڈے لوکارنوفیسٹیول میں 14 July, 2005 | فن فنکار سنیما کی سب سے بڑی لائبریری 29 March, 2007 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||