کانز میلہ: گڑبڑ نہیں ہو گی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کینس فلم فیسٹیول کو ہڑتال کرنے والے فرانسیسی فنکاروں سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اس فیسٹیول کے ڈائریکٹر ڈومینک کائیلا کا کہنا ہے کہ مظاہرین کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور اس سے سالانہ فیسٹیول کے متاثر ہونے کا کوئی سبب نظر نہیں آرہا۔ یہ فنکار گزشتہ موسمِ گرما سے ہڑتال پر ہیں اور ان اصلاحات کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں جن کی وجہ سے ان کے مفادات متاثر ہوئے ہیں ۔ان مظاہرین نے اس فیسٹیول میں مظاہرہ کرنے کی دھمکی دی ہے جو بدھ کو زبردست حفاظتی انتظامات میں شروع ہو رہا ہے۔ مظاہرین کی دھمکی کے ساتھ دہشت گرد حملوں کا خطرہ بھی ہے۔ میڈرڈ میں دو ماہ قبل ہونے والے بم دھماکوں کے پیشِ نظر اس موقع پر ایک ہزار پولیں افسر تعینات کئے جائیں گے ان دھماکوں میں 191 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیسٹیول کا مینیجمینٹ مظاہرین کی پوری حمایت کرتا ہے۔ہم ان کی اس بات کا پورا احترام کرتے ہیں کہ ان کی خواہشات کو سنا جائے ۔اور انہوں نے اکثر کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ فنکاروں کے پروگرام اچھی طرح ہوں ۔ اس سال جنوری تک فرانس کے ایک لاکھ فنکار اگر سال میں صرف تین ماہ بھی کام کر لیتے تھے تو بے روزگاری بھتے کے حقدار ہوتے تھے لیکن اب نئی تبدیلیوں کے بعد بھتے کی رقم بہت کم کر دی گئی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||