ریحانہ بستی والا بی بی سی اردو ڈاٹ کام، ممبئی |  |
 | | | یو ٹی وی چیف رونی سکریو والا اداکار عامر خان کے ساتھ |
انڈیا کی فلم، ٹیلی ویژن اور متبادل سنیما کمپنی ’یو ٹی وی‘ اب سنیما کی دنیا میں سب سے بڑی لائبریری بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔ ممبئی میں جاری فیڈریشن آف انڈین چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری (فکی) کے سالانہ اجلاس میں یو ٹی وی چیف رونی سکریو والا نے اعلان کیا کہ اب تک عالمی سنیما کی پہنچ چنندہ لوگوں تک تھی لیکن اس لائبریری کے قیام سے سنیما کے شوقین کی تسکین ممکن ہو سکے گی۔ ’اولیو کلکشن‘ کے نام سے قائم کی جانے والی اس لائبریری میں ابتدا میں بیس ممالک کی ایک ہزار فلم کمپنیوں کی فلمیں دستیاب ہوں گی۔ دنیا بھر میں یادگار اور شاہکار فلموں کا ذخیرہ ایک چھت کے نیچے مل سکے گا۔ اس میں فرانس، جاپان، چین، روس، پولینڈ، ڈینمارک، برازیل اور ارجنٹینا جیسے ممالک کی وہ فلمیں ہوں گی جنہوں نے بافٹا، کانز، برلن، وینس، ٹورانٹو یا دیگر فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیتا ہو۔ ان میں دنیا کی وہ یادگار پرانی فلمیں بھی شامل رہیں گی جنہوں نے عالمی سنیما میں اپنی ایک چھاپ چھوڑی ہو۔ مجموعی طور پر تین ہزار کے قریب ان فلموں کی ڈی وی ڈی دستیاب ہوسکیں گی۔  | پراجیکٹ کی تفصیلات  فلمیں صرف ڈی وی ڈی پر ہی نہیں ملیں گی بلکہ اس کے لیے شہر میں خصوصی طور پر فلم کلب بنائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ چنندہ تھیئٹر میں یہ فلمیں ہفتے میں دو دن دکھائی جائیں گی۔ یو ٹی وی کے اس پراجیکٹ میں ورلڈ سنیما فلم چینل بھی شامل ہے۔ جو خصوصی طور پر ان فلموں کی نمائش کرے گا۔ اس منصوبہ کی شروعات اگلے ماہ ستر کروڑ روپے سے ہوگی۔  |
اس لائبریری میں انڈیا کی مختلف زبان کی فلموں کے ساتھ دنیا کی مختلف زبانوں کے سنیما کے شوقین کے لیے بنائے جانے والے پراجیکٹ پر ایک ہزار پانچ سو کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔یہ فلمیں صرف ڈی وی ڈی پر ہی نہیں ملیں گی بلکہ اس کے لیے شہر میں خصوصی طور پر فلم کلب بنائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ چنندہ تھیئٹر میں یہ فلمیں ہفتے میں دو دن دکھائی جائیں گی۔ یو ٹی وی کے اس پراجیکٹ میں ورلڈ سنیما فلم چینل بھی شامل ہے۔ جو خصوصی طور پر ان فلموں کی نمائش کرے گا۔ اس منصوبہ کی شروعات اگلے ماہ ستر کروڑ روپے سے ہوگی۔ اس پراجیکٹ میں انڈین سنیما کے مانے ہوئے فلمساز راکیش اوم پرکاش مہرہ بھی شامل ہیں۔ مہرہ کا کہنا ہے کہ فلموں کے شوقین جو فیسٹیول تک نہیں پہنچ پاتے اور عالمی سنیما ان کی پہنچ سے دور رہتا ہے، وہ اس پراجیکٹ کے ذریعہ ان فلموں کو آسانی کے ساتھ دیکھ سکیں گے۔ مہرہ کے مطابق ایسے بیس تھیئٹر کا انتخاب کیا جائے گا جو ہر دن دو شو منعقد کریں۔ اس کے لیے ممبئی میں ایڈلیب، میٹرو اور ہما کا فی الحال انتخاب کیا گیا ہے۔ لائبریری میں صرف فلمیں ہی نہیں یادگار فلموں کے پوسٹر اور ان سے متعلق معلومات بھی موجود رہیں گی۔ دنیا کے نامور منتخب فلمساز اور ہدایت کاروں فلم سے متعلق دیگر معلومات کا ذخیرہ یہاں دستیاب ہوگا۔ بالی وڈ میوزیم کے اعلان کے بعد اب عالمی سنیما پر لائبریری کے قیام سے ایک بات واضح ہوگئی کہ اگر بالی وڈ نے اپنا دائرہ وسیع کرنے کی بابت سوچا ہے تو دوسری جانب اسے آپ عالمی تجارت میں اپنے پیر پسارنے کی کوشش کہہ سکتے ہیں۔ |