BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 23 February, 2007, 12:11 GMT 17:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ہم ہالی وڈ کی نقالی کب چھوڑیں گے؟‘
نصیرالدین شاہ
نصیرالدین شاہ عنقریب ایک پاکستانی فلم میں بھی کام کرنے والے ہیں
بھارت کے فلمی اداکار اور ہدایت کار نصیرالدین شاہ نے بالی ووڈ کی فلموں میں معیار اور حقیقت پسندی کی عدم موجودگی پر سخت تنقید کی ہے۔

بی بی سی کے ایشین نیٹ ورک پر گگن گریوال شو میں نصیرالدین کا کہنا تھا کہ بھارتی فلمیں بین الاقوامی معیار کو مدّنظر رکھتے ہوئے نہیں بنائی جاتیں۔

نصیرالدین شاہ نے یہ تنقید ایسے موقع پر کہی ہے جب بالی ووڈ کی فلم ’رنگ دے بسنتی‘ بافٹا (BAFTA) یعنی برطانوی اکیڈمی برائے فلم و ٹی وی ایوارڈز کی اسی ماہ کی تقریب میں ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ ’رنگ دے بسنتی‘ فلم کو بہترین غیر ملکی فلم کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

نصیرالدین شاہ نے کہا ’میرے خیال میں ہم ایسی فلمیں نہیں بناتے جن کا باقی دنیا میں بننے والی فلموں کے ساتھ مقابلہ کیا جا سکے۔ میں ہالی ووڈ کی بات نہیں کر رہا کیونکہ ہم تو ہالی ووڈ کی فلموں کی بھی نقلیں بناتے ہیں‘۔

بالی ووڈ کو دنیا اور دیگر فلمی صنعتوں کا موازنہ کرتے ہوئے نصیرالدین شاہ نے کہا ’ہم ایران، پولینڈ، جاپان، میکسکو، برازیل، ویت نام یا پھر کوریا میں بننے والی فلموں کے ساتھ اپنی فلموں کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ ان ممالک میں انتہائی عمدہ فلمیں بنائی جا رہی ہیں اور ہم ابھی تک ہیرو ہیروئین کے عشق پر مبنی قدیم طرز کی فلمیں بنا رہے ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ ہماری فلموں کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا‘۔

پاکستانی فلمی صنعت کی بیماری
 ’وہ بھی ممبئی کی فلم انڈسٹری کی نقل کرتی ہوئی ایک بیمار قسم ہے۔ پاکستانی فلم ساز بھارتی طرز پر ہی محض رومانوی فلمیں بنانے میں خوشی محسوس کرتے ہیں
نصیرالدین شاہ

نصیرالدین شاہ کی حالیہ فلم ’پرزانیہ‘ بھارتی ریاست گجرات کے دو ہزار دو کے ہندو مسلم فسادات پر مبنی ہے۔ اس فلم پر ملک بھر میں شدید تنقید کی گئی ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ یہ فلم کچھ حد تک پرانے زخموں کو تازہ کرتی ہے تاہم فلم کا دفاع کرتے ہوئے نصیرالدین شاہ نے کہا کہ اس فلم میں ان لوگوں کی تکالیف دکھانے کی کوشش کی گئی ہے جنہیں فسادات کے میں ملوث نہ ہونے کے باوجود بھی مصائب کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا ’مجھے نہیں معلوم کہ بالی ووڈ کو کب ہوش آئے گا اور یہ صنعت کب سمجھے گی کہ مشہور اداکار نہیں بلکہ کہانی اور فلم کی مجموعی معیار لوگوں کو سینما گھروں کی طرف کھینچتا ہے‘۔

نصیرالدین شاہ عنقریب ایک پاکستانی فلم ’خدا کے نام‘ میں کام شروع کرنے والے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی فلمی صنعت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

لالی ووڈ کے بارے میں نصیرالدین شاہ نے کہا ’وہ بھی ممبئی کی فلم انڈسٹری کی نقل کرتی ہوئی ایک بیمار قسم ہے۔ پاکستانی فلم ساز بھارتی طرز پر ہی محض رومانوی فلمیں بنانے میں خوشی محسوس کرتے ہیں‘۔

نصیرالدین شاہ نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی نوجوان نسل دورِ حاضر کے عین مطابق فلمیں تیار کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

شاہ رخ خان بالی وڈ ڈائری
شاہ رخ کی دریا دلی، ثانیہ جان اور ملکہ کی شرارت
شاہ رخ بالی وڈ ڈائری
ایش اور ایب کی جنت، اور شاہ رخ کا ’فریز‘
ایشوریہ رائے اور ابھیشیکبالی وڈ ڈائری
امیتابھ نے بیٹے کے لیے کیا قربانی دی؟
بالی وڈ ڈائری
رتیک اور ایش کے ’سین‘ پر بچن فیملی ناراض
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد