BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 29 January, 2007, 10:48 GMT 15:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شاہ رخ کی دریا دلی، ثانیہ جان اور ملکہ کی شرارت

شاہ رخ خان
ٹی وی پر اپنی کامیابی کے لیے شاہ رخ خان ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں
کنگ خان کی دریا دلی
ایک لاکھ اٹھائیس ہزار کی گھڑی وہ بھی ایک نہیں دو تحفہ میں دے دی ۔۔۔ کنگ خان نے’ کون بنےگا کروڑ پتی‘ کے شو کی میزبانی جب سے شروع کی ہے انہوں نے اس شو میں ہارنے والے دو افراد کو ٹیگ ہیور کی اپنی گھڑیاں اتار کر دے دیں۔ اب کنگ خان کو کون سمجھائے کہ آپ کا شو ویسے بھی بہت مقبول ہو رہا ہے۔ لوگ آپ کو پسند کر رہے ہیں پھر اس طرح کی دریا دلی کیا ضرورت؟

کنگ خان کی خواہش
کنگ خان اپنے شو کون بنے گا کروڑ پتی کو لے کر اتنے جذباتی ہیں کہ وہ چاہتے ہیں کہ یہ شو بگ بی بھی دیکھیں اور اس کے لیے انہوں نے ایک ٹی وی چینل کے ذریعہ بگ بی سے اسے دیکھنے کی سفارش بھی کر ڈالی۔ شاہ رخ ہم سمجھ سکتے ہیں لیکن بگ بی نے دعوی کر دیا کہ انہوں نے ابھی تک یہ شو دیکھا ہی نہیں ہے۔ پتہ نہیں کتنی سچائی ہے لیکن ایک بات طے ہے آج کل بگ بی اپنے بیٹے ابھیشیک کی تعریفوں کے پل باندھنے میں مصروف ہیں۔ یہ بات بھی ہر کوئی سمجھ سکتا ہے۔

منا بھائی چلے امریکہ
جی ہاں اب منا بھائی اور سرکٹ امریکہ جائیں گے۔ جہاں وہ امریکہ کے صدر جارج بش سے ملیں گے تاکہ انہیں وہ گاندھی گیری کا سبق سکھا سکیں۔اس کے لیے انہوں نے انگریزی سیکھنی بھی شروع کر دی ہے۔

منا بھائی سب کی پسند ہے

انگریزی سیکھتے وقت منا بھائی اور سرکٹ کیا کیا تماشہ کریں گے اسے سوچ کر ہی ہنسی کے فوارے چھوٹ رہے ہیں۔ جی ہاں فلمساز ودھو ونود چوپڑہ نے اپنی اس فلم کی تشہیر کے لئے کرجت میں منا بھائی اور سرکٹ کے ساتھ کچھ سین فلمائے بھی۔

جب نکھل کو کسی نے نہیں پہچانا
اب اس سے بڑی بے عزتی کیا ہو سکتی ہے کہ کسی فلم کے ہدایت کار کو اسی کے فلم کے پریمیئر شو میں جانے کے لیے گارڈز دروازے پر ہی روک لیں اور اندر جانے سے منع کردیں۔ جی ہاں یہ واقعہ فلم سلام عشق کے ہدایت کار نکھل ایڈوانی کے ساتھ پیش آیا۔ وہ اپنی فلم کے پریمیئر پر شیروانی اور مفلر کے ساتھ پہنچے۔ صدر دروازے پر کھڑے محافظوں نے نکھل کو اندر جانے نہیں دیا کیونکہ ان کے پاس دعوت نامہ نہیں تھا۔ خیر پروگرام کے منتظمین نے گیٹ پر پہنچ کر نکھل کو پہچانا اور ان سے معافی مانگ لی۔

انیل کپور ثانیہ کے فین اور ثانیہ جان ابراہم کی

انیل کپور ثانیہ مرزا کے پرستار
ٹینس کی شان ثانیہ مرزا کا کون دیوانہ نہیں ہے لیکن ہمیں پتہ نہیں تھا کہ انیل کپور ثانیہ کے اتنے بڑے پرستار ہیں۔ انہوں نے اور جان ابراہام نے ایک ساتھ ثانیہ کو’سوسائٹی ینگ اچیورز‘ ایوارڈ دیا۔ انیل نے تو سب کے سامنے ثانیہ کے پرستار ہونے کا اعتراف کیا اور ثانیہ نے بھی کہا کہ وہ ان کی بھی فین ہیں لیکن ساتھ ہی انہوں نے جان کی بھی تعریف کی۔اب جان کے حیرت زدہ ہونے کی باری تھی۔

وویک کی پریشانی
وی ویک کو دبئی کی سردی میں بھی پسینے آرہے ہیں۔ جی ہاں اور آئیں بھی کیوں نہیں جب کہ وہیں سلو بھیا سہیل خان اور ارباز خان بھی شوٹنگ کر رہے ہوں۔ ایش سے علیحدگی کے بعد سے وویک نے سلو بھیا سے مصالحت کی بڑی کوششیں کیں۔ وہ ان کی بیمار ماں سلمی کی عیادت کے لئے ہسپتال پہنچے پھر ان کے گھر بھی گئے ( اس وقت سلمان خان جے پور کی جیل میں تھے )

ایشوریہ رائے سے معاشقہ کی بناء پر سلمان اور وی ویک میں ان بن ہوگئی تھی

لیکن سلو نے انہیں معاف نہیں کیا۔ اب سلو بھیا فلم ’پارٹنر‘ کی شوٹنگ دبئی میں کر رہے ہیں اوروویک ’فل اینڈ فائنل‘ کی شوٹنگ۔ اس میں وویک کے ساتھ سلو کے بھائی سہیل اور ارباز ہیں لیکن دونوں وویک سے بات کرنا نہیں چاہتے۔ دونوں فلموں کی یونٹ ایک ہی ہوٹل میں ہیں لیکن کوئی وویک سے ملنا بھی نہیں چاہتا۔ سچ ہے زندگی کی ایک غلطی کبھی کبھی کتنی بڑی مصیبت بن جاتی ہے۔

مادام تساد میوزیم کے لیے کنگ خان کا لباس
کنگ خان آخر کنگ ہیں۔ آپ کو پتہ ہے کہ وہ مادام تساد کے میوزیم میں کیا پہننا چاہیں گے؟ ہم بتاتے ہیں وہ فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کا لباس یعنی شلوار سوٹ اور اس پر جیکٹ پہنیں گے۔ او ہو اس کا مطلب ہے کہ وہ پورے میوزیم میں منفرد نظر آئیں گے اسے کہتے ہیں کنگ۔

بابی دی گریٹ
ہم بہت عرصہ سے پریشان تھے کہ آخر بابی دیول کیا کر رہے ہیں۔ ہم نے انہیں تلاش کیا تو پتہ چلا کہ وہ آج کل سنگیت سیوان کی فلم کر رہے ہیں۔ لیکن چونکانے والی بات تو یہ ہے کہ انہوں نے بارہویں منزل سے ٹرین پر چھلانگ لگائی۔ آپ نے یقین کیا؟ ہم نے بھی نہیں کیا تھا لیکن ہمارے خبری نے کہا یہ سچ ہے۔

فلمیں ہوں یا نہ ہوں ملکہ سرخیوں میں بنے رہنا جانتی ہیں

شرارت کی ملکہ
ملکہ شیراوت یہ نام آتے ہی پتہ نہیں کتنے نوجوانوں ، نہیں بوڑھوں کے بھی دل دھڑک اٹھتے ہوں گے اور اسی لیے ملکہ شرارت کرنا بند نہیں کرتیں۔ ہم نے آپ کو بتایا تھا کہ نئے سال کے موقع پر وہ ایک فائیو سٹار ہوٹل میں رقص کریں گی۔ اسی رقص میں انہوں نے جو لباس پہنا تھا اس پر کسی سماجی تنظیم نے عریانیت کا کیس درج کر دیا۔ ساتھ ہی تنظیم نے عدالت کو چند فوٹو فراہم کیے جس میں ملکہ کسی شخص کا ٹراؤزر اتار رہی ہیں۔ بے بی ہم سمجھ سکتے ہیں کہ یہ شرارتیں ہی تو آپ کو میڈیا میں زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ ہیں ناں!

لارا کے نخرے
انیل کپور کی آنے والی فلم میں انیل نے اکشے کھنہ اور لارا دتہ کو سائن کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ارشد وارثی کو بھی ٹیم میں شامل کیا۔ جیسے ہی لارا کو پتہ چلا کہ انیل نے ارشد کو فلم میں سائن کیا لارا نے فلم ہی چھوڑ دی۔ اب لارا کو کون سمجھائے کہ اتنے نخرے تو ٹاپ کی ہیروئین کو ہی زیب دیتے ہیں آپ کے کھاتے میں کون سی ہٹ فلمیں ہیں؟ بے بی اتنی نخرے کرو گی تو ملنے والی فلموں سے بھی محروم ہو جاؤ گی۔

سگائی پر سلمان خان نے مبارک باد دی

سلو نے ایب کو مبارکباد دی
حیرت میں مت پڑیں، یہ صحیح ہے۔ سلو بھیا کو جیسے ہی پتہ چلا کہ ابھیشیک اور ان کی سابقہ محبوبہ ایش کی منگنی ہوئی ہے۔ انہوں نے ایب کو مبارکبادی کا ایس ایم ایس کیا۔ ایش کی ایب سے دوستی کے بعد بھی کبھی سلو اور ایب کے درمیان تعلقات کشیدہ نہیں تھے۔لگتا ہے سلو بھیا واقعی اب بڑے اور سمجھدار ہو گئے۔

بچن فیملی ایک اور مندر میں
جب سے ایب اور ایش کی محبت کی پینگیں بڑھنے لگیں اور بچن خاندان نے دونوں کو ایک رشتے میں باندھنے کا فیصلہ کیا تب سے اب تک پتہ نہیں بچن خاندان کتنے مندروں کی سیڑھیاں چڑھ چکا ہے۔ اب ایک اور مندر میں پورے بچن خاندان کو دیکھا گیا۔

اسی بارے میں
بالی وڈ ڈائری
04 December, 2006 | انڈیا
’یہ ہے بالی وڈ میری جان‘
03 April, 2006 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد