BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 06 August, 2006, 22:52 GMT 03:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سوہا علی خان کی حسرت: بالی وڈ ڈائری

فلم انڈسٹری کے شہنشاہ کو کون ناراض کر سکتا ہے؟
بگ بی کی ناراضگی
کرن جوہرنے اپنی فلم ’کبھی الوداع نہ کہنا‘ کی نمائش کے انتہائی آخری دنوں میں ابھیشیک اور پریتی زنٹا پر لاکھوں روپے خرچ کر کے ایک رقص راک اینڈ رول فلمایا۔ پھر اس کی پبلسٹی کے لئے ایک ٹی وی چینل پر نصف گھنٹہ کا پروگرام بھی کیا۔ بڑی حیرت ہوئی ۔اب کیا کریں یہ کھوجی طبیعت ۔۔۔ یہ سب آپ کے لئے کرنا پڑتا ہے تاکہ کچھ چٹپٹی باتیں ہم آپ کو بتا سکیں ۔۔ خیر ہم نے اپنے ’ذرائع‘ سے پتہ کیا تو معلوم ہوا کہ کرن جوہر نے فلم کی خصوصی نمائش کے لئے امیتابھ بچن کو مدعو کیا تھا۔ فلم دیکھنے کے بعد بگ بی بہت ناراض ہوئے کیونکہ انہیں لگا فلم میں شاہ رخ خان ہی چھائے ہوئے ہیں اور ان کا بیٹا دوسرے نمبر کا ہیرو ہے۔ انہوں نے کرن جوہر سے ناراضگی ظاہر کی۔ کرن شرمندہ ہوئے پھر فلم انڈسٹری کے شہنشاہ کو ناراض تو نہیں کیا جاسکتا ناں۔اس کے بعد کی کہانی تو آپ جانتے ہیں!

بھائی اب معاف بھی کردو
یہ ہم نہیں کہہ رہے بیچارے جان ابراہام اپنے سلو بھیا سے کہہ رہے ہیں۔ راک اسٹار ورلڈ ٹور کے بعد سے ان کے اختلافات ختم ہی نہیں ہو رہے ہیں اور سننے میں آیا ہے کہ سلمان نے فلمساز روی چوپڑہ سے یہ کہا ہے کہ وہ ان کی فلم ’بابل‘ میں جان کے ساتھ شوٹنگ نہیں کریں گے اس لئے شوٹنگ کا شیڈول اس طرح بنایا جائے کہ وہ دونوں ایک ساتھ سیٹ پر نہ ہوں۔

فلم کی شوٹنگ لندن میں چل رہی ہے۔ روی پریشان ہیں اور جان سلو بھیا سے کہہ رہے ہیں بھائی اب معاف بھی کر دو۔ ہمیں یاد آیا جب فلم ’کرما‘ میں شہنشاہ جذبات دلیپ کمار اور نصیرالدین شاہ اسی طرح ایک دوسرے کے سامنے شوٹنگ کرنا نہیں چاہتے تھے۔ اس وقت فوٹوگرافر کی ترکیب کام آئی ایک ہی منظردو طرح سے فلمائے گئے اور فلم مکمل کی گئی۔

سنجو بابا کا جواب نہیں
اب تک تو فلم انڈسٹری میں سلمان کی فراخدلی کے چرچے تھے لیکن اب منوج باجپئی اپنے سنجو بابا کی تعریف کرتے نہیں تھکتے۔ منوج کہتے ہیں انہوں نے سنجے گپتا کی فلم ’ظاہر‘ میں ایک بہت ہی چھوٹا رول کیا۔اس فلم میں سنجو بابا بھی ہیں۔ سنجے گپتا نے منوج سے معاوضہ لینے کی بات کہ دی۔ لیکن اتنے چھوٹے سے رول کے لئے منوج نے رقم لینے سے انکار کر دیا۔ سنجو بابا نے منوج کو اپنے گھر کھانے پر مدعو کیا اور پھر جب انہیں رولیکس گھڑی بطور تحفہ پیش کی تو منوج کہتے ہیں کہ انہیں یقین ہی نہیں آیا۔ان کے ہاتھ کانپنے لگے لیکن سنجو بابا نے کہا یہ بڑے بھائی کی طرف سے تحفہ ہے ۔۔۔

کیٹ فائٹ نہیں، ہیلو
ہم نے آپ سے ہمیشہ ہیروئینوں کے درمیان اپنے میک اپ، اپنے رول کی لمبائی کپڑے وغیرہ وغیرہ کے بارے میں جھگڑے یعنی ’کیٹ فائٹ‘ کا ذکر کیا لیکن ہم ہمیشہ صحیح نہیں ہوتے ۔۔ اب دیکھئے کرینہ کپور ، ایشا دیول اور ملکہ شیراوت پینتالیس دنوں کے ورلڈ ٹور پر تھیں لیکن انہوں نے کبھی جھگڑا ہی نہیں کیا ۔۔۔ یقین نہیں آتا ہمیں بھی نہیں آیا۔ ان پینتالیس دنوں میں انہوں نے صرف ایک دوسرے کو ہیلو کہا ۔۔۔ہیلو

انکل ارشد وارثی
انکل ! ارے بھئی ارشد ابھی تک جوان ہیں۔ تو پھر انہیں انکل کہنے کی ہمت کس نے کی؟ نہیں ارشد کہتے ہیں انہیں یہ ڈر ستا رہا ہے کہ کسی دن ان کا اپنا بیٹا انہیں انکل نہ کہہ دے کیونکہ وہ کام کے سلسلہ میں اکثر گھر سے باہر رہتے ہیں اور جب شہر میں ہوتے بھی ہیں تو دیر رات گئے پہنچتے ہیں اس لئے انہیں ان کا بیٹا کسی دن پہچاننے سے انکار کر دے اور سب کے سامنے انکل کہہ دے تو ۔۔۔!

سنی دیول کو پاکستان سے پیار ہے
کوئی یقین کرنے کے لئے تیار ہی نہیں کیونکہ سنی دیول نے فلم کے پردے پر ہی سہی لیکن ’غدر‘ ، ’ہیرو‘ اور ’بارڈر‘ میں جو کردار نبھائے ہیں اس سے ان کا امیج کچھ ایسا بنا کہ اب کوئی یہ یقین ہی نہیں کر رہا ہے کہ وہ امتوج مان کی فلم ’قافلہ‘ میں ایک ایسے پاکستانی شہری کا کردار نبھائیں گے جسے اپنے وطن سے بے پناہ محبت ہے ۔ ہے ناں اچھی بات ۔۔۔

پاپا جیسا کوئی نہیں
کہا جاتا ہے کہ شاہ رخ خان دیر رات گھر سے باہر پارٹیوں میں یقین نہیں رکھتے۔ کیوں؟ بتاتے ہیں ۔فلمساز بابی پشکرنا ایک مرتبہ شاہ رخ خان کے گھر پہنچے۔ شاہ رخ نے ان سے مختصر سی بات کی اور معذرت کرتے ہوئے کہا ’یہ ان کے بچوں کے سونے کا وقت ہے اور وہ انہیں کہانیاں سنانے جا رہے ہیں‘ حیرت انگیز ناں!

سیف کے دانت
ایک روز چھوٹے نواب سیف کو لوگ ڈھونڈھ رہے تھے لیکن ان کا کہیں پتہ ہی نہیں چلا لوگ پریشان ہوئے شام کو کافی دیر بعد معلوم ہوا کہ سیف دانت کے ڈاکٹر کے پاس تھے کیوں؟ ارے بھئی دانتوں کی صفائی کے لئے۔ فلم اوم کارا میں لنگڑا تیاگی کا کردار نبھانے کے لئے انہوں نے دن رات پان کھائے تھے تاکہ ان کے دانت میلے اور پیلے دکھائی دیں اور اب پہلے جیسے سفید دانتوں کے لئے انہیں پورا دن قربان کرنا پڑا۔

شائنی کی اردو
مجبوری میں ہی سہی کچھ اداکار فلم کے کردار میں جان ڈالنے اور صحیح طور پر مکالمہ بولنے کے لئے آج بھی اردو سیکھ ہی لیتے ہیں اور یہی کوشش آج کل اداکار شائنی آہوجہ کر رہے ہیں ۔ فلمساز سدھیر مشرا فلم ’بہت نکلے میرے ارماں‘ بنا رہے ہیں ان کی فلم انیس سو پچاس کے دور کی ہے جس میں بمبئی کام کی تلاش میں کئی ادیب اور شاعر آئے تھے جس میں شائنی کو ایک ایسے ہی ادیب کا کردار نبھانا ہے۔ بس پھر کیا ہے شائنی اردو سیکھ رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اردو زبان بہت میٹھی زبان ہے ارے بھئی یہ آپ تو کیا پوری دنیا کہتی ہے۔

گالوں کے گڑھے
شرمیلا ٹیگور اور سیف کی بہن سوہا علی خان کی حسرت کیا ہے کیا آپ جانتے ہیں؟ وہ سب سے کہتی ہیں وہ چاہے اپنی ماں کا کتنا بھی مقابلہ کرنا چاہیں، نہیں کر سکتیں۔ کیونکہ ان کے گالوں پر ان کی ممی کی طرح گڑھے جو نہیں پڑتے۔

بالی وڈ ڈائری
سلو کا کیف، رانی کے چرچے اور سشمیتا سین
بالی وڈ ڈائری
ستاروں کی اداسی، مشعل مورچہ مگر سوگ نہیں
ایشوریہ رائےبالی وڈ ڈائری
ایشوریہ کی دوستی، ابراہم کا نشہ، بیچارہ اِمی
عامر خانبالی وڈ ڈائری
مادھوری کی پریشانی، عامر کی خوشی
کسنگ کنگپیسہ لگتا کہاں ہے؟
بالی وڈ ڈائری: ایک گانے کے لیے طیارہ چارٹر ہوا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد