سلو کا کیف اور رانی کے چرچے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سلو کا کیف یہ خوشخبری اس وقت فلم انڈسٹری میں تیزی کے ساتھ گشت کر رہی ہے کہ سلمان خان قطرینہ کیف سے شادی کے لئے تیار ہو گئے ہیں۔ لیکن پیار کی یہ ڈگر اتنی آسان بھی نہیں ہے۔ سلو بھیا کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ قطرینہ حالانکہ سلو بھیا سے بے انتہا پیار کرتی ہیں، گھر کی ہر پارٹی میں وہ میزبان کی طرح مہمانوں کا خیال رکھتی ہیں۔ لیکن قطرینہ کے ایک ’قریبی دوست‘ نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے کریئر پر دھیان دیں کیونکہ ان کا کریئر ابھی شروع ہوا ہے۔ اب دیکھنا ہے کہ قطرینہ کریئر پر دھیان دینے میں دلچسپی رکھتی ہیں یا سلو بھیا کی محبت انہیں شادی کے منڈپ تک پہنچاتی ہے۔ تب تک آپ اور ہم دعا کرتے ہیں۔ لگے رہو منا بھائی کچھ کردار اداکار کی پہچان بن جاتے ہیں۔ دفتر کی چھٹی کا روز اور نریمان پوائنٹ پر ہزارہا لوگوں کا ہجوم بڑی حیرت کی بات تھی پتہ چلا منا بھائی ایم بی بی ایس کا سیکوئیل ’لگے رہو منا بھائی‘ کی شوٹنگ چل رہی تھی۔ سنجے دت اور ارشد وارثی پر سین فلمایا جا رہا تھا وہ ایک پرانے سے اسکوٹر پر بیٹھے تھے۔ ہجوم چلانے لگا منا بھائی، سرکٹ۔اور منا بھائی نے ناراض ہونے کے بجائے لوگوں کو آٹو گراف بھی دیئے۔ ابھیشیک اور کرینہ کپور ا
کھئی کے پان بنارس والا فلم ڈان کے ری میک میں اب شاہ رخ خان نے وہی گیت ’ کھئی کے پان بنارس والا‘ کا کچھ حصہ گایا ہے جو کبھی امیتابھ بچن نے گایا تھا۔ ناظرین کے دل دماغ پر ابھی تک امیتابھ بچن چھائے ہوئے ہیں پتہ نہیں شہنشاہ اور کنگ خان کے درمیان کا یہ مقابلہ کون جیتے گا۔ فرحان اختر کی یہ فلم جلد ہی نمائش کے لئے پیش ہو گی اور پھر آپ ہم ہی اس بات کا فیصلہ کر سکیں گے تب تک انتظار کیجئے۔ رانی کے چرچے رانی مکھرجی کی اداکاری کے چرچے تو فلم بلیک سے ہوئے اور وہ اداکاری کی بلندیوں پر پہنچ گئیں لیکن حال ہی میں اداکارہ اور ٹی وی میزبان سیمی گریوال نے یہ کہہ کر سب کو حیران کر دیا کہ ہیروئینوں میں رانی مکھرجی ان کی پسندیدہ ہیروئین ہیں۔ واہ بھئی رانی آج کل بہت چرچے ہیں۔ کچھ شہرت اچھی لگتی ہے اور کچھ بری کیونکہ فلم انڈسٹری میں آج کل ایک خبر بہت تیزی سے گشت کر رہی ہے کہ رانی اور ایک بہت مشہور فلم پروڈکشن کمپنی کے شادی شدہ فلمساز کے ساتھ رانی کی گہری دوستی ہے۔ اب سچائی کھل کر سامنے آجائے تو بہتر ہے ورنہ آپ تو جانتے ہیں گپ شپ اور چٹپٹی باتیں کبھی کتنی خطرناک ہو جاتی ہیں۔ کجرارے کے بعد اب جھوم برابر جھوم
جانی میرا نام فلموں کی ری میک کا زمانہ ہے اور اسی لئے سنا ہے کہ سنیل شیٹی بھی دیو آنند کی فلم ’جانی میرا نام‘ بنا رہے ہیں ۔سننے میں یہ بھی آیا ہے کہ دیو آنند کے کردار کے لئے وہ ابھیشک بچن کو لینا چاہتے ہیں۔ سنیل ۔۔۔ یہ تو ٹھیک ہے لیکن کیا ایبی دیو انکل کی طرح ہلنے کی ادا سیکھ لیں گے؟ سشمیتا سین کی سوانح حیات سشمیتا سین آج کل اپنی سوانح حیات ’بٹر فلائی‘ لکھنے میں مصروف ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ اسے پڑھ کر لوگ چونک جائیں گے۔ سش بے بی چونکنا تو لازمی ہے کیونکہ اس میں آپ یقینا اپنی نجی زندگی کی پرتیں کھولیں گی؟ ہم صحیح کہہ رہے ہیں نا! خاموش کمل ہاسن کی خاموش فلم پشپک کے بعد ایک بار پھر بغیر آواز کی فلم ’مائی ڈیڈی اسٹرانگسٹ‘ آرہی ہے۔ فلم تو بنائی ہے بھارت بھوشن کے بیٹے راہول نے لیکن پتہ ہے کہ اس فلم میں ہیرو کے طور پر کس اداکار کی واپسی ہورہی ہے؟ ہم بتاتے ہیں راجندر کمار کے بیٹے ’کمار گورو‘ کی۔ ٹھیک ہی ہے بولتی فلمیں تو نہیں چل سکیں شاید خاموش فلم ہی کوئی کمال دکھا دے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||