BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
راکھی کی کِس

سلو بھیا
’ آج کل ورلڈ ٹور میں اسٹیج پر سلو بھیا کے جلوے دیکھنے کے قابل ہیں‘
آئیفا ایوارڈ اور کنگ خان
بالی وڈ کے ستارے دبئی پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ چار دنوں تک چلنے والے اس ایوارڈ فنکشن میں فلموں کی نمائش اور ستاروں کے رقص بھی ہوں گے لیکن اس مرتبہ ایک کمی ضرور رہے گی۔ کروڑوں دلوں کی دھڑکن کہلانے والے شاہ رخ خان اس مرتبہ آئیفا ایوارڈ میں شریک نہیں ہوں گے۔ سنا ہے کہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ سیر و تفریح کے لئے لندن جا رہے ہیں۔ ایسا کیوں بھئی؟ کیا بات ہے بگ بی سے ایسی بھی کیا ناراضگی؟ (امیت جی آئیفا کے برانڈ سفیر ہیں )۔ اور تو اور جب شاہ رخ ’ٹیم‘ کے بقیہ ممبران نے سنا کہ کنگ خان نہیں جا رہے ہیں تو انہوں نے بھی یہ کہہ دیا کہ بھئی وہ اپنی فلاں فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اس لئے دبئی نہیں جا سکتے۔

اب خان کا نعم البدل ڈھونڈنے کی کوشش شروع ہوئی اور منتظمین اس میں کامیاب بھی ہو گئے۔ آپ ہی بتائیے شاہ رخ خان سےٹکر کون لے سکتا ہے؟ نہیں پتہ ! حیرت ہے بھئی اپنے سلو اور کون؟ ویسے بھی آج کل ورلڈ ٹور میں سٹیج پر ان کے جلوے دیکھنے کے قابل ہیں۔

بگ بی کا چشمہ

امیتابھ
امیت جی نے جو چشمہ خریدا اس کی قیمت دو لاکھ ستر ہزار تھی
آج کل امیت جی کا چشمہ خبروں میں ہے۔ سنا گیا ہے کہ فلم ’ضمانت‘ میں امیت جی نے ایک نابینا وکیل کا کردار نبھایا ہے جس کے لیئے انہیں ایک سیاہ چشمے کی ضرورت تھی۔ اب لوگ کہتے ہیں کہ امیت جی نے جو چشمہ خریدا اس کی قیمت دو لاکھ ستر ہزار تھی اور فلم کی شوٹنگ ختم کرنے کے بعد انہوں نے یہ چشمہ فلم کے ہدایت کار کو بطور تحفہ دے دیا۔ چشمہ کی قیمت سن کر انکم ٹیکس محکمہ نے فورا امیت جی کو فون کر دیا اور اس چشمہ کا انکم ٹیکس ادا کرنے کے لیئے کہہ دیا۔ بالی وڈ میں سب سے زیادہ انکم ٹیکس ادا کرنے والے امیت جی کا اس فون پر غصہ آنا لازمی تھا۔ ہمیں تو لگتا ہے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ دراصل امیت جی سے محبت کرتا ہے تبھی تو ان کی ہر چیز پر نظر رہتی ہے ۔آپ کا کیا خیال ہے ؟

’فنا‘ کا فسانہ

عامر خان
آر ایس ایس نے ایک نیا شوشہ چھوڑا ہے کہ فنا میں عامر کا کردار منفی ہے
گجرات اور فنا شاید دونوں ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہ سکتے۔ اب دیکھئے نا جام نگر میں فلم کی نمائش شروع ہوئی تو کسی کو کچھ کہنے کی ہمت نہیں ہوئی کیونکہ فلم دکھانے کی ہمت بھی تو ایک کانگریسی ممبر اسمبلی نے کی تھی۔ لیکن ان افسوسناک خبر یہ ہے کہ اس تھیٹر کے ٹوائلٹ میں ایک جوان نے خود سوزی کر نے کا واقعہ ہوا اور اس تھیٹر کے مالک کو فائر بریگیڈ اور دیگر محکمہ کے نوٹس ملنے شروع ہو گئے ہیں۔ اس کے بعد سورت کے ٹینس کلب نے فلم کی نمائش کی تو ایک بار پھر بی جے پی ورکروں نے وہاں جم کر توڑ پھوڑ کی، اور اب تو آر ایس ایس کے اخبار نے ایک نیا شوشہ چھوڑا ہے کہ فلم میں عامر کا کردار منفی ہے اور وہ کشمیری جہادیوں کی حمایت میں ہے اس لیئے اس فلم کی تو ملک بھر میں نمائش پر روک لگا دینی چاہیئے۔ بیچارے آر ایس ایس ورکرز کب تک اپنی بقاء کے لیئے ایک فلم کا سہارا لیتے رہیں گے!

راکھی ساونت کا بوسہ

راکھی
راکھی نےگلوکار میکا پر زبردستی بوسہ لینے کی بات کہہ کر لوگوں کو چونکا دیا
سرخیوں میں کیسے رہا جاتا ہے یہ راکھی ساونت اچھی طرح جانتی ہیں۔ انتہائی بولڈ آئٹم گرل راکھی کے سٹیج شوز نے تو ہنگامہ برپا کیا ہی تھا اب راکھی نے پنجابی پاپ گلوکار میکا پر زبردستی بوسہ لینے کی بات کہہ کر لوگوں کو چونکا دیا۔ بات یہاں تھمی نہیں راکھی نے پولیس میں کیس درج کرواکر ذرائع ابلاغ کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔ دلچسپ بات تو ہم نے آپ کو بتائی ہی نہیں۔ راکھی کا کہنا ہے کہ ان کی اپنی بھی کوئی عزت ہے، کیا ہوا اگر وہ صرف کپڑوں کے دو ٹکڑوں میں اسٹیج پر رقص کرتی ہیں اور ان پر فحش انداز میں رقص کرنے کا پولیس نے الزام عائد کیا ہے؟

کونکنا کی مصیبت
’ففٹین پارک ایونیو‘ اور ’پیج تھری‘ کی کونکنا سین فلم ’سگنل‘ کے سیٹ پر ہکی بکی کھڑی تھیں۔ بات ہی ایسی تھی ہدایت کار مدھر بھنڈارکر نے انہیں ایک ساتھ کئی فحش مکالمے بولنے کے لیئے کہہ دیا۔ ڈریئے مت فلم کا سین ہی ایسا تھا۔ کونکنا ایک جسم فروش عورت کا کردار نبھا رہی ہیں۔ ہم جانتے ہیں کونکنا کے لئے ان مکالموں کی ادائیگی مشکل ضرور تھی لیکن ناممکن نہیں۔

قطرینہ اور جیسن کانری میں عشق

بالی وڈ اداکارہ قطرینہ کیف
سنا ہے قطرینہ اب ہالی وڈ فلم سٹار شان کانری کے بیٹے جیسن کے ساتھ عشق فرما رہی ہیں اور وہ اب لندن کی فضاؤں میں اپنے عشق کو پروان چڑھائیں گے۔ سلو بھیا بھی تو آخر مہینوں سے ورلڈ ٹور پر ہیں اور ملکہ شیراوت اور کرینہ کے ساتھ دھوم مچا رہے ہیں۔ خیر آپ بھی ہماری طرح بلاوجہ خیالات کے گھوڑے مت دوڑائیے۔ فلمساز وپل شاہ کی فلم ’نمستے لندن‘ میں دونوں ایک ساتھ کام کریں گے۔

ابھیشیک کی پریشانی

ابھیشیک ایشوریہ اور ودیا کی ناراضگی سے پریشان ہیں
ابھیشیک بچن اپنی محبوبہ ایشوریہ رائے اور پرینیتا کی ہیروئین ودیا بالن کے درمیان کی سرد جنگ سے پریشان ہیں۔ منی رتنم کی فلم ’گرو‘ میں ایش اور ودیا ایک سیٹ پر ہوتے ہوئے بھی ایک دوسرے سے بات نہیں کرتیں۔ شوٹ ختم ہوتے ہی دونوں اپنی اپنی میک اپ وین میں چلی جاتی ہیں۔ سیٹ پر ایش ودیا کو نظر انداز کرتی ہیں۔ ہم نے پتہ کیا کہ آخر ایسا کیوں ہے؟ دراصل ابھیشیک چاہتے تھے کہ شاد علی کی اگلی فلم ’جھوم برابر‘ میں بھی وہ ایش کو ہی ہیروئین بنائیں لیکن شاد نے ان کی نہیں سنی اور ودیا کو سائن کر لیا اب ’اے بی‘ کے لیئے مشکل یہ ہے کہ وہ ایش کو ناراض نہیں کر سکتے اور ودیا سے تعلقات بگڑے تو فلم میں ہیرو کا رول کرنا مشکل ہو جائے گا۔ کریں بھی تو کیا کریں بیچارے ؟

ہائے تیری ادا

نصیر الدین شاہ
نصیر الدین شاہ کی فلم ’یوں ہوتا تو کیا ہوتا‘ کی تشہیر کے لیئے ایم ٹی وی پر پروگرام کیا گیا
ایم ٹی وی پر نصیرالدین شاہ کی فلم ’یوں ہوتا تو کیا ہوتا‘ کی تشہیر کے لیئے پروگرام تھا۔نصیرالدین شاہ اور پریش راول وقت پر وہاں پہنچ گئے۔ دیکھا تو فلم کی ہیروئین عائشہ تاکیہ کا پتہ نہیں تھا۔ کیا کرتے دونوں انتظار کرنے لگے۔ ایک گھنٹہ بعد میڈم پہنچیں اور موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہی بہانہ شروع کیا کہ کیا کروں ڈرائیور کو ہی ایڈریس کا پتہ نہیں تھا اور ۔۔۔۔۔۔
ریکھابالی وڈ ڈائری
ریکھا کے نخرے اور راکھی کے آئٹم نمبر
نوشادبالی وڈ ڈائری
بے حس بالی ووڈ اور بھنڈارکر کی خواہش
شاہ رخ خانبالی وڈ ڈائری
شاہ رخ کی ٹیم،ابوسالم کی تلاش اور قطرینہ کا نخرہ
بالی وڈ ڈائری
ایشوریہ وویک کا ساتھ نہ رہا، اداکارائیں چھٹی پر
لارا دتہبالی وڈ ڈائری
لارا کی خاموشی کا راز اور سلمان کے مداح
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد