بالی وڈ اداکاروں پر فرد جرم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
راجستھان کی ایک عدالت میں بالی وڈ کے پانچ اداکاروں پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ ان میں اداکار سلمان خان، سیف علی خان، تبو، نیلم اور سونالی باندرے شامل ہیں جن پر ’وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ‘ یعنی جنگلی حیات کی حفاظت کے لیئے بنائے گئے قانون کی خلاف ورزی کا مقدمہ ہے۔ ان لوگوں پر 1998 میں کنکنی گاؤں میں دو نایاب کالے ہرنوں کا غیر قانونی شکار کرنے کاالزام ہے۔ پیر کے روز سلمان خان سمیت تمام ملزمان جودھ پور کی عدالت میں پیش ہوئے۔ سلمان خان نے اس فرد جرم کے خلاف سیشن کورٹ میں اپیل کی اور عدالت نے اس میں تبدیلی کرنے کا حکم دیا۔ اس معاملے کی اگلی سماعت تین جولائی کو ہو گی۔
سلمان خان پر جنگلوں کی حفاظت کے لیئے بنائے گئے قانون کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس قانون کے تحت کالے ہرن کا شکار غیر قانونی ہے۔ فرد جرم کے مطابق اس وقت سلمان خان کے ساتھ تبو، نیلم، سیف علی خان اور سونالی باندرے موجود تھیں اور ان پر سلمان خان کو اکسانے کا الزام ہے۔ یہ معاملہ اس وقت کا ہے جب سات برس قبل یہ تمام اداکار جودھپور میں فلم ساز اور ہدایتکار سورج برجاتیہ کی فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ سلمان خان کو اس سال فرروی میں ایسے ہی ایک دیگر معاملے میں جودھپور کی ایک ذیلی عدالت نے ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔ اس کے علاوہ سلمان خان پر ایک حادثے کے سلسلے میں ممبئی میں بھی مقدمہ چل رہا ہے جس میں الزام کے مطابق انہوں نےاپنی گاڑی فٹ پاتھ پر سوئے بعض افراد پر چڑھا دی تھی اور حادثے کے بعد وہاں سے فرار ہو گئے تھے، اس واقعہ میں ایک شخص کی موت واقع ہو گئی تھی۔ |
اسی بارے میں عاطف بالی وڈ سنگر کے ساتھ 17 June, 2006 | فن فنکار مہیش بھٹ کے دفتر پر فائرنگ14 June, 2006 | فن فنکار امیتابھ کے پرستاروں کا مظاہرہ13 June, 2006 | فن فنکار راکھی کی کِس12 June, 2006 | فن فنکار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||