’فر‘ کا استعمال، بیونسے نشانے پر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جانوروں کے حقوق کے لیئے کام کرنے والے دو افراد کو ریستوراں سے نکال دیا گیا جب انہوں نے گلوکارہ بیونسے نولس پر ’فر‘ کا استعمال کرنے پر تنقید کی۔ جانوروں کے ساتھ اخلاقی سلوک کی حامی تنظیم ’پیپل فار دی ایتھیکل ٹریٹمنٹ آف اینیملز‘ کے دو کارکنان نے گلوکارہ بیونسے کے ساتھ عشایئے کا اہتمام انٹرنیٹ پر ’ای بے‘ کی بولی کے ذریعے کیا۔ نیویارک کے ایک ریستوراں میں ہونے والی اس ملاقات میں انہوں نے حیران پریشان بیونسے کو ’فر‘ کا استعمال کرنے اور اسے فیشن کی علامت بنانے پر آڑھے ہاتھوں لیا۔ تاہم بیونسے اس موقع پر خاموش رہیں جبکہ ان کی والدہ اور بہن نے ان کا دفاع کیا جس کے بعد دونوں کارکنان کو ہوٹل سے چلے جانے کو کہا گیا۔ تنظیم کے ان کارکنان نے اس ملاقات کی ویڈیو تیار کر لی اور اسے امریکی ویب سائٹ ’ٹی ایم زی ڈاٹ کام‘ نے حاصل کر لیا۔ کھانے کے دوران انہوں نے ڈی وی ڈی پلیئر بھی استعمال کرنے کی کوشش کی۔ گلوکارہ بیونسے کے ساتھ کھانے کی پیشکش ’وی ایچ ون‘ میوزک چینل نے کی تھی جس کی بولی کے ذریعے ہونے والی آمدنی کا فائدہ ’سیوو دی میوزک فاؤنڈیشن‘ کے لیئے استعمال کیا جانا تھا۔ |
اسی بارے میں فلمساز مہیش بھٹ کے دفتر پر فائرنگ14 June, 2006 | فن فنکار سپرمین ’گے‘ نہیں ہے: برائن سنگر11 June, 2006 | فن فنکار رقص، موسیقی، مزاح اور تاریخ09 June, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||