BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امیتابھ کے پرستاروں کا مظاہرہ

امیتابھ نے تقریًبا چھ کروڑ روپے بطور انکم ٹیکس ادا کئے تھے
بالی وڈ سپر سٹار امیتابھ بچن کے پرستاروں نے منگل کو ممبئی کے انکم ٹیکس صدر دفتر کے باہر بچن خاندان کے خلاف محمکہ کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ محمکہ انکم ٹیکس جان بوجھ کر سپر اسٹار، ان کی بیوی جیا بچن اور بیٹے ابھیشیک بچن کو پریشان کر رہا ہے۔

گزشتہ چند دنوں میں امیتابھ بچن اور جیا بچن کو انکم ٹیکس ڈپیارٹمنٹ کی جانب سے چند وضاحتیں طلب کرنے کے لیئے نوٹس بھیجا گیا تھا۔ نوٹس میں امیتابھ بچن سے یہ پوچھا گیا تھا کہ کیا وہ اداکار ہیں؟ کیونکہ امیتابھ بچن نے پونہ میں جو زمین خریدی ہے اس کے کاغذات میں لکھا ہے کہ وہ کاشتکار ہیں، جبکہ نوٹس میں دوسرا سوال یہ تھا کہ جس ’جلسہ‘ نامی بنگلہ میں وہ رہتے ہیں کیا وہ بنگلہ ان کا اپنا ہے کیونکہ اس بنگلہ کے کاغذات ان کے نام پر نہیں تھے۔ اس کے علاوہ اب ابھیشیک بچن کے انکم ٹیکس ریٹرن کی بھی جانچ جاری ہے۔

انکم ٹیکس محمکہ کے جانب سے کی جانے والی کارروائی کے خلاف گزشتہ روز اتر پردیش کے الہ آباد شہر میں سماج وادی پارٹی کے کارکنان نے مظاہرے کئے تھے۔

امیتابھ کی مشکل
 امیتابھ بچن کسی زمانے میں راجیو گاندھی کے کافی قریب تھے اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جب سے وہ امر سنگھ اور سماج وادی کے قریب ہوئے ہیں ان کے لئے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

اس معاملے پر ممبئی میں انکم ٹیکس کمشنر ہری اوم تلسیان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ محکمہ انکم ٹیکس کسی بھی ایک شخص کو دیے جانے والے نوٹس کے لیئے کسی کو جوابدہ نہیں ہے۔

مسٹر تلسیان نے کہا کہ ’انکم ٹیکس کا محکمہ کسی کے خلاف نہیں ہے اور نہ ہی اس کی کسی سے ذاتی دشمنی ہے‘۔

انہوں نے جیا بچن کو نوٹس دیئے جانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ نوٹس مارچ میں دیا گیا تھا اور ایسا کرنے کا ان کے محکمہ کو قانونی حق حاصل ہے اور اگر کسی کو بھی یہ لگتا ہے کہ جو کچھ ہوا ہے وہ غلط ہے تو وہ قانونی چارہ جوئی کر سکتا ہے‘۔

انکم ٹیکس کے محکمہ کے ایک افسر نے، جو اپنا نام ظاہر کرنا نہیں چاہتے، بی بی سی کو بتایا کہ جیا بچن اسی کی دہائی میں ’لوٹس انوسٹمینٹ‘ نامی کمپنی کی ڈائریکٹر تھیں لیکن بعد میں انہوں نے استعفٰی دے دیا تھا۔ محکمہ کو اختیار حاصل ہے کہ وہ کبھی بھی کاغذات کی جانچ کرسکتاہے اور اسے اس میں کوئی خامی نظر آئے یا پرسش کی ضرورت ہو تو نوٹس بھیج کر جواب طلب کر سکتا ہے۔

امیتابھ بچن کے قریبی دوست اور سماج وادی پارٹی کے جنرل سیکریٹری امر سنگھ اس پورے معاملہ کے لیئے کانگریس پارٹی کو ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔
ان کا الزام ہے کہ مرکزی حکومت کی شہ پر ہی اتنے بڑے اداکار کے خلاف آئے دن انکم ٹیکس نوٹس بھیج کر انہیں پریشان کیا جا رہا ہے، جبکہ امیتابھ بچن ممبئی میں سب سے زیادہ انکم ٹیکس ادا کرنے والے شخص ہیں۔

انکم ٹیکس کا دفتر
امیتابھ کے پرستاروں نے انکم ٹیکس کے صدر دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا

ان کا کہنا ہے کہ امت جی پدم بھوشن خطاب یافتہ ہیں جبکہ ان کی بیوی جیا بچن ممبر پارلیمینٹ اور پدم شری کا خطاب حاصل کر چکی ہیں۔

دوسری جانب کانگریس پارٹی امر سنگھ اور سماج وادی پارٹی پر سستی سیاسی شہرت حاصل کرنے کا الزام لگا رہی ہے۔

ماضی میں انکم ٹیکس کے محکمہ نے امیتابھ بچن کو قانونی نوٹس بھیج کر انکم ٹیکس ادا کرنے کا حکم دیا تھا اور امیتابھ نے اس وقت انکم ٹیکس ادا کیا جب وہ علاج کے لئے گزشتہ برس ہسپتال میں تھے۔

امیتابھ نے تقریًبا چھ کروڑ روپے بطور انکم ٹیکس ادا کئے تھے اور ممبئی میں سب سے زیادہ انکم ٹیکس ادا کرنے والے شخص بنے تھے۔ اس کے بعد مارچ میں امیت جی اور جیا بچن کو نوٹس بھیجا گیا جس پر اب شور مچا ہے۔

ایک اخبار نے خبر شائع کی تھی کہ امیت جی کے پاس دو لاکھ ستر ہزار کا چشمہ ہے جسے لینے وہ نیو یارک گئے تھے۔ اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا کہ ان کے پاس ایک ہزار مہنگے قلم بھی ہیں۔

اس سلسلے میں امیتابھ نے انکم ٹیکس کمشنر کو ایک خط کے ذریعے بتایا کہ ان کے پاس ایسا کچھ نہیں ہے اور اگرانہیں کوئی سوال کرنا ہے تو وہ حاضر ہیں، لیکن ایسی بے بنیاد خبروں پر انہیں نوٹس نہ دیا جائے۔ امیتابھ بچن کسی زمانے میں راجیو گاندھی کے کافی قریب تھے اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جب سے وہ امر سنگھ اور سماج وادی کے قریب ہوئے ہیں ان کے لئے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

بالی وڈ ڈائری
امیتابھ اور شاہ رخ خان میں مقابلہ
شاہ رخ خانبالی وڈ ڈائری
شاہ رخ کی ٹیم،ابوسالم کی تلاش اور قطرینہ کا نخرہ
اسی بارے میں
’یہ ہے بالی وڈ میری جان‘
03 April, 2006 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد