فلم تاج محل اٹھائیس اپریل سے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے مرکزی فلم سنسر بورڈنے جن چار بھارتی فلموں کی نمائش کی اجازت دی ہے ان میں سے فلم’ تاج محل‘سب سے پہلے ریلیز ہو رہی ہے۔ پاکستان کا ایک بڑا فلمساز ادارہ’ایور ریڈی پکچرز‘ اس فلم کو ملک بھر میں ریلیز کر رہا ہے۔ ایورریڈی پکچرزکے چیف ایگزیکٹو ستیش آنند نے بتایا ہے کہ فلم’تاج محل‘ اٹھائیس اپریل کو ملک بھر کے سینماگھروں میں نمائش کے لیے پیش کر دی جائے گی۔ کراچی میں تین سینماؤں کیپری ‘پرنس‘سنی پلیکس اور لاہور کے تین سینماؤں ایمپائر‘گلستان اورسوزو ورلڈ میں یہ فلم دکھائی جائے گی- کراچی اور لاہور میں فلم کے پریمئر شو بھی ہوں گے- لاہورمیں پریمیئر شو چوبیس اپریل کو گلستان سینما میں جبکہ کراچی میں پریمیئر شو ستائیس اپریل کو کیپری سینما میں ہو گا- ایورریڈی پکچرزکے عہدیداران کا کہنا ہے کہ ان پریمیئرز میں پاکستان کی اہم شخصیات کے علاوہ بھارتی فلم انڈسٹری کی کئی نامور شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ ستیش آنند نے کہا ہے کہ پاکستان کی فلم اور سینما انڈسٹری گزشتہ کئی برسوں سے شدید بحران سے دوچار ہے اور بھارتی فلموں کی نمائش سے یہ بحران کسی حد تک کم ہو سکے گا۔ ایورریڈی پکچرز کے مینجر انیس نے بتایا ہے کہ فلم’تاج محل‘ کی پاکستان میں ریلیز کے لیے تیاریاں زورشور سے جاری ہیں- تشہیری مہم شروع کر دی گئی ہے۔ فلم حاصل کرنے کے لیے ملک بھر سے ایگزیبیٹرز رابطے کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ اس فلم کی ریلیز کے بعد پاکستان کی فلم اورسینما انڈسٹری کا بحران کافی حد تک کم ہو جائے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان کا مرکزی فلم سنسر بورڈ تاج محل کے علاوہ تین دیگر بالی وڈ فلموں’مغل اعظم‘،’لیجنڈ آف لو( سوہنی مہینوال) اور برائیڈ اینڈ پریجوڈس کی نمائش کی اجازت دے چکا ہے۔ |
اسی بارے میں نورجہاں کی پوتی کی فلم تاج محل18 November, 2005 | فن فنکار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||