BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 17 July, 2006, 22:17 GMT 03:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بالی وڈ ستاروں کا مشعل مورچہ

ممبئی دھماکوں کے بعدفلمی ستاروں کا ایک گروپ خون کا عطیہ دینے باندرہ کے بھابھا ہسپتال پہنچ گیا
بالی وڈ ڈائری لکھنے بیٹھی تو ہمیشہ کی طرح چٹپٹی باتیں ذہن میں نہیں آرہی تھیں ۔ذہن ماؤف تھا اور اس کی وجہ آس پاس کا ماحول تھا اور انسانی جذبات ماحول سے متاثر ہوتے ہیں ، جب ماحول ہی غمزدہ ہو تو خوشی کہاں سے جھلکے اور نغمے کہاں سے نکلیں ۔

بم دھماکوں کی خبروں میں الجھے ہم ہسپتالوں کے چکر کاٹ رہے تھے کہ دیکھا فلمی ستاروں کا ایک گروپ خون کا عطیہ دینے باندرہ کے بھابھا ہسپتال پہنچ گیا۔

شبانہ اعظمی جاوید اختر اور راہول بوس۔انہیں بتایا گیا کہ شہر کے تمام ہسپتالوں کے بلڈ بینک بھر چکے ہیں کیونکہ دھماکوں کے بعد سے ہی خون کا عطیہ دینے والوں کی قطار لگ گئی تھی۔

دھماکوں نے پوری ممبئی کو دہلا دیا تھا تو پھر بالی وڈ کیسے متاثر نہیں ہوتا فنکار ویسے بھی بہت حساس ہوتے ہیں۔ کہیں بھی کوئی آسمانی آفت ہو یا حادثہ انڈسٹری ہمیشہ سے آگے رہی ہے اور اسی لئے انڈسٹری کے لوگ متحد ہوئے۔ وہ شدت پسندوں کو ایک پیغام دینا چاہتے تھے کہ یہاں ہندو مسلم متحد ہیں اور انہیں تقسیم کرنے کی کوشش ناکام ہو گی۔

بالی وڈ کے ستارے بھی ممبئی دھماکوں کے متاثرین کی مدد سے پیچھے نہیں رہے

اسی لئے ان دھماکوں کی مذمت کرنے اور شہر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لئے بالی وڈ ستاروں نے ایک مشعل مورچہ نکالا ۔جس میں کیفی اعظمی کی بیوہ شوکت کیفی ان کی بیٹی شبانہ اعظم ، اے کے ہنگل، ہمیا مالنی، سنجے خان ، انیل کپور ، دیا مرزا ، پدمنی کولہا پوری سمیت فلم انڈسٹری کے بے شمار فنکار موجود تھے۔

مختلف نعرے اور پیغام لکھے پوسٹرز اور بینر اٹھائے ستاروں کا یہ مورچہ نامور شاعر مرحوم کیفی اعظمی کی یادگار سے شروع ہوا اور جوہو چوپاٹی پر مہاتما گاندھی کے مجسمہ پر ختم ہوا ۔وہاں سب نے شمعيں جلائیں۔

ممبئی کے عوام کا درد محسوس کرنے کے لئے چند جذباتی فنکاروں نے تو دوسرے روز ممبئی کی لوکل ٹرینوں میں سفر کیا جن میں عامر کی فلم فنا کے ہدایت کار کنال کوہلی اور راہول بوس بھی شامل تھے ۔کنال نے خوشی کا اظہار کیا کہ لوگ معمول کے مطابق ٹرینوں میں نہ صرف سفر کر رہے تھے بلکہ اخبار پڑھتے ہوئے جا رہے تھے جس میں گزشتہ روز بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تصاویر شائع ہوئی تھیں ’یہی ممبئی کی سپرٹ ہے۔‘

ستاروں کا رد عمل

بم دھماکوں پر بالی وڈ ستاروں نے بھی رد عمل ظاہر کیا۔ عامر خان نے ان دھماکوں کو بزدلانہ فطرت کا نمونہ قرار دیا کیونکہ اس میں کئی معصوموں کی جانیں گئیں۔
زندہ دل اور بولڈ سلمان خان افسردہ تھے۔

انہوں نے ان الفاظ میں خیالات کا اظہار کیا کہ ’جو لوگ ان دھماکوں کے ذریعہ اپنا کچھ مفاد حاصل کرنا چاہتے ہیں یا پھر اپنا بدلہ لینا چاہتے ہیں تو میں کہہ دوں کہ ان کا یہ طریقہ بالکل غلط ہے کیونکہ معصوموں کی جان لینے سے کبھی کسی کا مقصد حل نہیں ہوتا اور نہ ہی یہ صحیح طریقہ ہے ۔‘

یت کار جاوید اختر کی نظروں میں ’ان کے لئے زندگی کبھی معمول پر نہیں آسکتی جنہوں نے اپنا سہاگ کھویا ہے یا جن کی گود سونی ہو چکی ہے ۔ہم لوگوں کو کیا پیغام دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ہم پر ان باتوں کا کوئی اثر نہیں ہوا ہے اور ہم بے حس ہو کر اپنے کاموں میں مگن ہو چکے ہیں۔‘

دیا مرزا اپنے کرئیر کی شروعات میں ہر فنکار کی طرح ٹرینوں میں سفر کر چکی ہیں اور انہیں یہ کہنے میں ہچکچاہٹ بالکل نہیں ہے کہ ممبئی کے شہری دوسرے ہی روز کام پر اس لئے لوٹ آتے ہیں کہ ان کے پاس دوسرا کوئی متبادل نہیں ہے۔’اگر کام نہیں کریں گے تو کھائیں گے کیا۔‘

یہی کڑوی سچائی ہے کیونکہ ان دھماکوں کے بعد فلم انڈسٹری میں بھی کام کاج اسی طرح چلتا رہا کسی نے ایک دن کا بھی سوگ نہیں منایا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد