ممبئی کے شہریوں کی امن کوششیں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ٹرینوں میں ہوئے بم دھماکوں کے بعد سے اب شہر میں اس دہشت گردی کی کارروائی کے خلاف مذمت اور ہلاک ہونے والوں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بالی وڈ نے ایک مشعل بردار جلوس نکالا جس کی قیادت نامور اداکارہ اور سابق ممبر پارلیمنٹ شبانہ اعظمی نے کی۔ شہر کا ہر با شعور شہری اس کوشش میں نظر آتا ہے کہ کہیں ممبئی کی سیکولر فضا پراگندہ نہ ہو جائے اور اس کے لیئے مختلف تنظیمیں دونوں فرقوں کو متحد رکھنے کے لیئے جگہ جگہ اجلاس کا انعقاد کر رہی ہیں۔ بالی وڈ نے بم دھماکوں اور دہشت گرد کارروائی کی مذمت میں ایک مشعل بردار جلوس نکالا۔اس مورچہ میں شبانہ اعظمی کے علاوہ ہیما مالنی ، انیل کپور ، دیا مرزا ، راہول بوس ، پدمنی کولہا پوری سمیت درجنوں اداکار شامل تھے۔ مورچہ شبانہ اعظمی کے والد مرحوم کیفی اعظمی پارک سے شروع ہوا اور جوہو چوپاٹی پر مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے پاس ختم ہوا۔ یہاں سب نے موم بتیاں جلا کر رکھیں۔ تاروں کے ہاتھوں میں پلے کارڈز تھے جس پر لکھا تھا ’ آتنک وادیو‘ ، ہم ایک تھے، ہم ایک ہیں، اور ہم ایک ہی رہیں گے جیسے نعرے لکھے ہوئے تھے ۔ سماجی تنظیم’ سیٹیزنز فار جسٹس اینڈ پیس‘ نے دھماکوں کی مذمت میں ایک جلسہ کا انعقاد کیا جس میں سابق جسٹس ہوسبیٹ سریش اور یوسف مچھالا سمیت کئی سیکولر اور نامور شخصیات نے شرکت کی۔ یہاں مقررین نے ممبئی کے جذبے اور اس کے سیکولر چہرے کی تعریف کی اور لوگوں سے اسی طرح پر امن رہنے کی اپیل بھی کی۔ ممبئی چرچ گیٹ پر کے سی کالج میں آج شام ساڑھے پانچ بجے ممبئی سٹیزن نامی سماجی تنظٰم نے بھی ایک جلسہ کا انعقاد کیا ہے جس میں شہر کے نامور دانشور اور سیکولر شخصیات شریک ہوں گیں۔ اپنے اخباری اعلامیہ میں انہوں نے یہ پیغام دیا ہے کہ شہر میں اس وقت امن و امان کی فضا کو قائم رکھنے کی سب سے بڑی ضرورت ہے ۔ |
اسی بارے میں مشرف کارروائی کریں: انڈیا12 July, 2006 | انڈیا ممبئی میں زندگی معمول پر12 July, 2006 | انڈیا چھاپے مگر ’ابھی سراغ نہیں‘12 July, 2006 | انڈیا 12 جولائی: یہی تو میرا ممبئی ہے12 July, 2006 | انڈیا ممبئی دھماکے: ذمہ دار کون؟12 July, 2006 | انڈیا ابھی کچھ نہیں کہیں گے: شیوراج پاٹل12 July, 2006 | انڈیا دھماکے: تحقیقات جاری ، ٹھوس ثبوت نہیں ملے13 July, 2006 | انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||