مشرف کارروائی کریں: انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ممبئی کی ٹرینوں میں بم دھماکوں پر اپنے ردعمل میں انڈیا کے جونیئر وزیر خارجہ آنند شرما نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنی سرزمین پر ’سرگرم تنظیموں کے خلاف سخت اقدامات‘ کرنے کی ضرورت ہے۔ آنند شرما نے کہا: ’ہم چاہیں گے کہ اعتماد کی بحالی اور تعلقات کو معمول پر لانے کا عمل جاری رہے۔ ساتھ ہی ہم امید کرتے ہیں کہ صدر مشرف اور ان کی حکومت وہاں سے سرگرم تنظیموں کے خلاف سخت اقدامات کریں۔‘ جونیئر وزیر خارجہ نے کہا: ’انہیں نتائج دکھانے کی ضرورت ہے۔ ہم ان سے اپیل کرتے ہیں۔‘ کسی تنظیم نے اب تک ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ آنند شرما کا کہنا تھا کہ ’ہم یہ نہیں کہ رہے ہیں کہ یہ پاکستانی حکومت ہی ہے۔۔۔ کیوں کہ ۔۔۔ انڈیا کے اندر اور خود پاکستان کے اندر بھی عوام دہشت گرد طاقتوں کے شکار ہیں۔اور اسی لیے یہ پاکستان کی حکومت اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ اس طرح کی تنظیموں کے خلاف پوری کارروائی کریں۔‘ ممبئی دھماکوں کے بعد ریاست مہاراشٹر کے علاوہ دہلی اور اترپردیش سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں ریڈ الرٹ ہے اور پولیس نے اترپردیش اور مہاراشٹر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ | اسی بارے میں ’بم حملے بزدلانہ کوشش ہیں‘11 July, 2006 | انڈیا ’بم حملے نفرت پھیلانے کی بزدلانہ کوشش ہیں‘ 11 July, 2006 | انڈیا چھاپے مگر ’ابھی سراغ نہیں‘12 July, 2006 | انڈیا بھارت: پولیس چوکس، ملزموں کی تلاش جاری12 July, 2006 | انڈیا حملے کی اطلاع تھی یا نہیں؟12 July, 2006 | انڈیا ممبئی دھماکوں کے اگلے روز12 July, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||