BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 11 July, 2006, 16:49 GMT 21:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’بم حملے نفرت پھیلانے کی بزدلانہ کوشش ہیں‘

’حملے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کرنے کے لیے کیے گئے‘
انڈیا کی حکومت نے ممبئی بم دھماکوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر طرح کی دہشت گردی کا مقابلہ کریگی اور دہشت گردوں کو ان کے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیگی۔

ایک بیان میں حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں اور امن امان قائم رکھیں۔

ممبئی بم دھماکوں کے فوراً بعد وزیر داخلہ شیو راج پاٹل نے وزیر اعظم منموہن سنگھ کی رہائش گاہ پر اعلی اہلکاروں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کے بعد وزیر اعظم منموہن سنگھ کی طرف سے ایک بیان میں کہا کہ انڈیا دہشت گردوں کو شکست دینے کے لیے ’ مشترکہ‘ کوششیں کرینگے۔

میٹنگ میں قومی سلامتی کے میشر این کے نارئین کے علاوہ کئی دیگر سینئر اہل کار بھی موجود تھے۔

شیو راج پاٹل نے کہا کہ یہ صرف قیاس کیا جا سکتا ہے کہ کشمیر اور ممبئی کے دھماکوں میں کوئی ربط ہے لیکن حتمی طور پر تفتیش کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ ان دھماکوں کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔

مسٹر پاٹل نے کہا کہ ان دھماکوں کے متعلق کچھ پیشگی اطلاعات تو تھیں لیکن فی الوقت وہ اس سلسلے میں کچھ نہیں کہیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کرنے کے لیے کیے گئے ہیں اور یہ بزدلانہ حرکت ہے۔

’ممبئی کی عوام نے ایک عشرہ قبل بھی اسی طرح کی دہشت گردی کا سامنا کیا تھااور امید ہے کہ وہ ان حالات کا مقابلہ حوصلہ سے کرینگے۔‘

ریلوے کے وزیر لالو پرساد یادو، کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی اور داخلہ سکریٹری وی کے دگل بھی ممبئی پہنچ رہے ہیں۔

مسٹر دگل نے بتایا کہ وہ رات میں متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد