حزب المجاہدین کا کمانڈر ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں پولیس کا کہنا ہے کہ حزب المجاہدین کے ایک سینئر عسکریت پسند کو ایک جھڑپ میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے عسکریت پسند کا نام ریاض احمد بٹ تھا اور وہ حزب المجاہدین کے ڈسٹرکٹ کمانڈر تھے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ ہفتے کلگام علاقہ میں نیشنل کانفرنس کے اجلاس پر ہونے والے دستی بم حملے میں ملوث تھے۔ حزب المجاہدین کے ایک سینئر ترجمان نے کشمیر کی ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو دیئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ ریاض بٹ کو پولیس نے اتوار کوگرفتار کیا تھا اور انہیں پولیس کی تحویل میں ہلاک کیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے کشمیر میں عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں ایک سابق رکن اسمبلی سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔اس واقعے میں ایک سابق ریاستی وزیر سمیت تقریبا پینتالیس افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ یہ واقعہ سری نگر کے جنوب میں واقع کلگام علاقے میں ہوا تھا۔ اس حملے میں جموں کشمیر اسمبلی کے سابق رکن غلام نبی ڈار ہلاک ہوگئے تھے۔ نبی ڈار کا تعلق ریاست کی سابق حکمراں جماعت نیشنل کانفرنس سے تھا۔ | اسی بارے میں حزب المجاہدین کے کمانڈر ہلاک 07 May, 2006 | انڈیا حزب کے موقف میں ’لچک‘30 March, 2006 | انڈیا کشمیر: دو دن میں پینتیس ہندو قتل01 May, 2006 | انڈیا ’تربیتی کیمپ بند نہیں ہوئے‘01 May, 2006 | انڈیا ذہنوں کی ملاقات تھی: منموہن سنگھ 03 May, 2006 | انڈیا کشمیر، اعتماد سازی کے اقدامات02 May, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||