حزب المجاہدین کے کمانڈر ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وزارت دفاع کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ انڈیا کے زیرانتظام جموں و کشمیر میں فوجیوں نے شدت پسند تنظیم حزب المجاہدین کے کمانڈر کو ہلاک کردیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ حزب کے کمانڈر مشتاق احمد بھٹ اتوار کے روز فوج کے ساتھ ایک مسلح جھڑپ میں مارے گئے۔ یہ مسلح جھڑپ سرینگر کے جنوب میں ترال کے علاقے نورپورا میں ہوئی۔ مشتاق احمد بھٹ حزب المجاہدین کے ضلعی کمانڈر تھے۔ انہیں بارودی سرنگیں بچھانے کا ماہر سمجھا جاتا تھا اور سکیورٹی فورسز کو بہت دنوں سے مطلوب تھے۔ حزب المجاہدین انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں سرگرم اہم تنظیموں میں سے ایک ہے۔ حزب المجاہدین نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو سلجھانے کے لیے مذاکرات میں براہ راست شرکت کا اس کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ | اسی بارے میں حزب کے موقف میں ’لچک‘30 March, 2006 | انڈیا کشمیر: دو دن میں پینتیس ہندو قتل01 May, 2006 | انڈیا ’تربیتی کیمپ بند نہیں ہوئے‘01 May, 2006 | انڈیا ذہنوں کی ملاقات تھی: منموہن سنگھ 03 May, 2006 | انڈیا کشمیر، اعتماد سازی کے اقدامات02 May, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||