BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 01 May, 2006, 23:43 GMT 04:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’تربیتی کیمپ بند نہیں ہوئے‘
ایک زخمی عورت
ڈوڈا میں حملے کے دوران زخمی ہونے والی ایک عورت کو طبی امداد کے لیئے لے جایا جا رہا ہے
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے دو دیہات میں مبینہ علیحدگی پسندوں کے تیس سے زیادہ ہندوؤں کو ہلاک کرنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب ہندوستان کے وزیرِ اعظم من موہن سنگھ آل پارٹی حریت کانفرنس کے اعتدال پسند علیحدگی پسند کشمیری رہنماؤں سے مذاکرات کرنے والے ہیں۔ حریت کانفرنس اور حزب المجاہدین نے ہلاکتوں کی شدید مذمت کی ہے۔

بی بی سی کے نامہ نگار رابرٹ والکر لکھتے ہیں کہ بڑا حملہ ہندوستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے ضلع ڈوڈا میں ہوا۔ مقامی پولیس کے مطابق شدت پسندوں نے رات کے وقت حملہ کیا اور گھر گھر جا کر ہندو دیہاتیوں کو گھروں سے نکالا۔

بچ جانے والے ایک شخص کے مطابق ’شدت پسندوں نے ہم سے کہا کہ ہم گاؤں کے مکھیا کے گھر میں جمع ہو جائیں اور اس کے بعد وہ باہر چلے گئے۔ مکھیا کے گھر میں ہم تقریباً تیس آدمی تھے۔ جب وہ واپس آئے تو انہوں نے ہم پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی‘۔

قریب کے ایک اور ضلع میں مزید تیرہ ہندوؤں کے لاشیں ملی ہیں۔ ان کو اختتام ہفتہ کو مبینہ طور پر مشتبہ شدت پسند اغوا کر کے لے گئے تھے۔

یہ خوفناک ہلاکتیں اس وقت ہوئی ہیں جب ہندوستانی وزیرِ اعظم من موہن سنگھ علیحدگی پسند کشمیری رہنماؤں سے مذاکرات کرنے والے ہیں۔

اودھم پور
اودھم پور میں ہلاکتوں کے بعد عوام میں شدید غم و غصہ ہے

ہندوستان کے وزیرِ خارجہ آنند شرما نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ پرتشدد کارروائی امن کی کوششوں کو ناکام بنانے کی کوشش ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مقیم شدت پسند گروہ اس کے ذمہ دار ہیں۔ ’اور وہاں بنائے گئے تربیتی کیمپ ابھی بھی ختم نہیں کیے گئے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’میں کہہ رہا ہوں کہ یہ سرحد پار دہشت گردی ہے۔۔۔ یہ کوئی پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ ہم ایسا کہہ رہے ہیں۔ دراصل حقیقت میں یہی کچھ ہو رہا ہے۔ یہ وہ گروہ ہیں جن کے ٹھکانے سرحد پار ہیں، لشکرِ طیبہ، حزب المجاہدین اور ایسے دیگر دہشت گرد کروپ‘۔

ہندوستان نے کئی مرتبہ پاکستان پر الزام لگایا ہے کہ وہ اس طرح کے گروہوں کو سرحد پر کشمیر میں آنے سے روکنے کے لیئے مناسب اقدامات نہیں کر رہا۔ دونوں ممالک پوری کوشش کر رہے ہیں کہ وہ کشمیر کے مسئلے پر مذاکرات کو آگے بڑھائیں۔

تاہم ہندوستانی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ حالیہ حملے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کے عمل کو خراب نہیں کر سکیں گے۔

’یہ کسی طرح بھی دہشت گردی سے نمٹنے کے ہندوستان کے عہد کو متاثر نہیں کر سکیں گے اور دوسرا یہ نہ ہی پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تعلقات میں بہتری اور اعتماد میں بحالی کی فضا کو نقصان پہنچا سکیں گے‘۔

آل پارٹیز حریت کانفرنس کے عبدالغنی بھٹ نے کہا ہمیں مسئلے کے حل کی طرف جانے کی رفتار کم نہیں کرنا چاہیئے بلکہ اُس مسئلے کا حل نکالنے کے لیئے رفتار تیز کرنا چاہیئے جس کی وجہ سے سارے جنوبی ایشیا کے امن کو ممکنہ خطرہ ہے۔

دریں اثناء کشمیر کے دیہاتوں میں لوگ اب مزید حملوں کے خوف میں مبتلا ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد