پولنِگ بوتھ پر گرنیڈ حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیر انتظام جمو و کشمیر اسمبلی کے چار حلقوں میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب پولیس کے مطابق شدت پسندوں کے ایک حملے میں سرینگر کے کھان یار علاقے میں ایک عام شہری ہلاک اور فوج کے چھ جوان زخمی ہو گئے ہیں۔ شدت پسند گروہ جیش محمد نے اس حملے کی ذمےداری لی ہے ۔ اسمبلی انتخابات کے لئیے افیع آباد `پٹٹان ، سنگرامہ اور بھادروہ انتخابی حلقوں میں سترہ امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ اس میں بھادروہ حلقے سے ریاست کے وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد پہلی بار ریاستی اسمبلی کے انتخابات لڑ رہے ہیں۔ یہ انتخابات ریاستی اسمبلی ریاست کی اکیاسی میں سے چار نشستوں کے خالی ہونے کی وجہ سے ہو رہے ہیں۔ سنہ دو ہزار دو میں اسمبلی انتخابات کے بعد کانگریس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ( پی ڈی پی) میں اقتدار میں شرکت پر ایک معاہدہ ہوا تھا جس کے مطابق پی ڈی پی کے مفتی سعید کو تین سال تک وزیرِ اعلیٰ کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے بعد اپنے عہدے سے علیحدہ ہو نا تھا اور پھر کانگریس کے رہنما کو وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالنا تھا۔ آئین کے مطابق وزیر اعلیٰ کا عہدہ مستقل کرنے کے لئیے غلام نبی آزاد کو چھ مہینے کے اندر ریاستی اسمبلی کی رکنیت حاصل کرنی ہے۔ پولنگ کے دوران کسی بھی گڑبڑ پر قابو پانے کے لئیے حفاظت کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ سرینگر میں بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق صبح سے ہی ووٹ ڈالنے کے لئیے لوگوں کی لمبی قطاریں نظر آرہی تھیں۔ نامہ نگاروں کے مطابق پٹٹان اسمبلی حلقے میں مقامی لوگوں کے مطابق علاقے کے ایک امیدوار کے حامیوں نے ایک پولنگ بوتھ پر گرنیڈ سے حملا کیا ہے۔ وہاں موجود ووٹروں نے حملہ آوروں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس حملے میں ایک مقامی شخص سمیت تین پولیس کے اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ پٹٹان علاقے کے پولس اہلکار نے اس معاملے میں مزید تفصیلات دینے سے انکار کر دیا ہے۔ |
اسی بارے میں کشمیر، تشدد میں کمی ہوئی ہے: دگل18 April, 2006 | انڈیا شناختی کارڈ، کشمیر اور ڈرامہ28 March, 2006 | انڈیا کشمیر: ریت کی جگہ پختہ بنکر12 April, 2006 | انڈیا سرینگر: تائیوانی سیاح کی لاش برآمد08 April, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||