BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 11 July, 2006, 13:23 GMT 18:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ممبئی میں دھماکے، 175 ہلاک
دھماکوں میں ممبئی کے ٹرین نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا ہے

منگل کی شام ممبئی کے مقامی ٹرین نیٹ ورک پر تباہ کن دھماکوں میں ایک سو پچھتر افراد ہلاک اور چار سو سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ شہر کے مختلف ہسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ ہے اور شہر میں ہر طرف کہرام مچا ہوا ہے۔

ہسپتالوں میں مریضوں کی حالت اور دھماکوں کی سنگینی کے باعث اس خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ ہلاک شدگان کی تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔ بعض مقامی ذرائع ابلاغ کا دعوی ہے کہ مرنے والوں کی تعداد دو سو سے بھی متجاوز ہے۔

مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ مرنے والوں کی تعداد ایک سو پچھتر تک پہنچ گئی ہے۔

دھماکوں کے بعد ریاست اتر پردیش میں ریڈ الرٹ کا اعلان ہوگیا ہے

واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بم دھماکے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ایک خاص دورانیے میں ایسے وقت کیئے گئے جب شہر کی ٹرینوں پر سب سے زیادہ رش ہوتا ہے۔ ہمارے نامہ نگاروں کے مطابق ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہونے کی وجہ سے رات گئے تک بے شمار افراد شہر میں پھنسے ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق دہشت گردی کی یہ کارروائیاں جن کی تعداد چھ سے سات بتائی گئی ہے، شام چھ بجے کے قریب ہوئیں۔ فوری طور پر کسی نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

سینکڑوں افراد زخمی ہیں۔ ممبئی میں شدید بارش جاری ہے جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

دھماکوں کے بعد دلی میں ہنگامی طور پر اعلی سطح کے کئی اجلاس ہوئے جن میں دھماکوں کے بعد کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔اجلاس کے بعد وزیرِ داخلہ شیو راج پاٹل نے وزیرِ اعظم من موہن سنگھ کا ایک بیان پڑھ کر سنایا جس میں ممبئی میں ہونے والے دھماکوں کو دہشت گردی قرار دیا گیا ہے۔

میں نے دیکھا کہ۔۔۔
 یہاں ہر طرف افراتفری ہے۔ دھماکوں کی جگہ پر بہت سی لاشیں ہیں۔ کچھ لاشیں لوگ لے گئے ہیں جبکہ کچھ وہیں پڑی ہیں۔ یہاں بہت تیز بارش بھی ہو رہی ہے۔
سورج نکم، ممبئی

پاکستان نے ان دھماکوں کی مذمت کی ہے۔ دفترِ خارجہ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں صدر پرویز مشرف نے ممبئی میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات سے پتہ چلا ہے کہ تین دھماکے ماھم، جوگیشوری اور بوریویلی کے سٹیشنوں پر ہوئے۔ جبکہ دو دھماکے سٹشینوں کے درمیان چلتی ہوئی ٹرینوں پر ہوئے ہیں۔

ممبئی میں دھماکوں کے بعد ریاست اتر پردیش میں بھی حفاظتی اقدامات کے تحت ریڈ الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے

جس وقت یہ دھماکے ہوئے اس وقت سٹیشنوں پر مسافروں کا ہجوم ہوتا ہے۔ ممبئی کے اس مقامی ٹرین نیٹ ورک پر روزانہ تقریبا چالیس لاکھ افراد سفر کرتے ہیں۔

ممبئی بم دھماکوں کا ایک زخمی

اطلاعات کے مطابق پہلا دھماکہ کھار اور سینٹاکروز کے درمیان ایک مقامی ٹرین میں ہوا۔ اس دھماکے میں ٹرین کا ایک پورا ڈبہ تباہ ہوگیا۔

دوسرا دھماکہ میرا روڈ اور بھینڈر کے درمیان ایک لوکل ٹرین میں ہوا۔ اس کے بعد جوگیشوری، ماھم اور بوریویلی میں ٹرین سٹیشنوں پر دھماکے ہوئے۔

حکومت نے متاثرین کو اطلاع کی فوری فراہمی کے لیئے امدادی لائنز بھی قائم کی ہیں جن کے نمبر یہ ہیں۔

ممبئی: 22005388 (022)
کوپر ہسپتال: 26207254, 26207256
ہندوجا ہسپتال: 24451515, 24452222

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد