دلی: جامع مسجد میں دھماکے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی دارالحکومت دلی کی مشہور جامع مسجد میں جمعہ کی شام دو دھماکے ہوئےجن میں کم از کم نو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ دلی کے پولیس کمشنر کے کے پال نے بی بی سی کو بتایا کہ ’دھماکوں کی شدت کافی کم تھی اور اب تک آٹھ لوگوں کے معمولی طور پر زخمی ہونے کی خـبر ملی ہے جن میں ایک کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔‘ عینی شاہدوں کے مطابق انہوں نے مسجد کے صحن میں خون کے نشانات بھی دیکھے۔ مسٹر پال نے بتایا کہ پورے علاقے کی تلاشی کا کام پورا کیا جا چکا ہے اور مسجد میں دوبارہ نماز بھی شرع ہوگئی۔ مسجد کےامام کے سکریٹری امان اللہ دھماکوں کے وقت وہاں موجود تھے۔ انہوں نے بی بی سی کو بتایا کہ دھماکے پانی کے ایک حوض کے نزدیک شام کے پانچ بج کر بیس منٹ پر ہوئے تھے۔ ان کے مطابق اس وقت وہاں لوگوں کی تعداد کافی کم تھی لیکن جعہ کا دن ہونے کی وجہ سے مسجد کے باقی حصوں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ دھماکوں کی وجہ سے مسجد اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں افراتفری پھیل گئی تھی اور دھماکوں کی خبر سنتے ہی پولس کے اعلی اہلکار وہاں پہنچ گئے تھے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں داخل کر دیا گیا ہے ۔ جامع مسجد دلی کے قدیم علاقے میں واقع ہے جہاں عام طور پر لوگوں کا حجوم رہتا ہے۔ دھماکوں کی خبر کے بعد دارالحکومت میں حفاظتی انتظامات سخت کر دیےگئے ہیں۔ | اسی بارے میں دھماکے میں چالیس ہلاک: شیر پاؤ11 April, 2006 | پاکستان پولیس فائرنگ: ممبئی میں 3 ہلاک16 March, 2006 | انڈیا ممبئی ریلوے اسٹیشن پر بم11 March, 2006 | انڈیا ’لشکر طیبہ ملوث ہے‘ خاکے جاری09 March, 2006 | انڈیا کشمیر میں پانچ افراد ہلاک14 April, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||