ممبئی ریلوے اسٹیشن پر بم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی کے ایک ریلوے سٹیشن کے بیت الخلاء سے انسداد دہشت گردی سکواڈ نے ایک بم برآمد کیا جسے فوری طور پر گرگام چوپاٹی پر اے ٹی ایس عملہ نے ناکارہ کر دیا۔ اطلاع کے مطابق تھیلے، پانی کی بوتل اور ٹفن باکس میں دو کلو ایمونیم نائٹریٹ تھا اور تھیلے میں کچھ اور سامان ۔ذرائع کے مطابق یہی دھماکہ خیز اشیاء بنارس کے بم دھماکوں میں استعمال کی گئی تھیں۔ ریاستی پولیس سپرنٹنڈنٹ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پولیس فورس کی مستعدی نے دہشت گردوں کی مذموم کوشش کو بخوبی ناکام بنا دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ صبح نو بج کر چالیس منٹ پر بائیکلہ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک کے بیت الخلاء میں ایک مسافر بیت الخلاء گیا تو اس نے وہاں ایک بیگ میں کچھ تار لٹکتے ہوئے دیکھے۔ اس نے فوری طور پر پولیس کو آگاہ کیا جس پر اے ٹی ایس عملہ فورا وہاں پہنچ گیا ۔وہاں ایک بیگ تھا جس میں پانی کی بوتل اور ٹفن باکس بھی تھا اور ان دونوں میں بم تھے ۔عملہ نے فوری طور پر اسے کامیابی کے ساتھ ناکارہ بنا دیا۔ اے ٹی ایس کے سینئر پولیس انسپکٹر سنیل دیشمکھ نے بی بی سی کو بتایا کہ ابھی یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ بم کتنا طاقتور تھا اور اس میں کون سی دھماکہ خیز اشیاء کا استعمال کیا گیا تھا۔ بائیکلہ ریلوے سٹیشن مصروف ترین ریلوے سٹیشنوں میں سے ایک ہے۔ اگر یہاں بم دھماکہ ہوتا تو کئی زندگیوں کو خطرہ ہو سکتا تھا ۔سنیل دیشمکھ نے مزید کہا کہ بنارس میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد سے پولیس ممبئی میں الرٹ تھی ہی لیکن اس کے باوجود پہلے سے ہی احتیاط برتی جا رہی تھی کیونکہ کل بارہ مارچ ہے اور انیس سو ترانوے میں ممبئی سلسلہ وار بم دھماکوں کا نشانہ بنایا گیا تھا اس لئے ہر برس یہاں اس موقع پر پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھا دی جاتی ہے۔ بم بر آمد ہونے کے بعد سے ممبئی کے اعلٰی پولیس افسران کی ایک ہنگامی میٹنگ ہوئی جس میں مندروں اور تمام ریلوے سٹیشن کے ساتھ شہر کے حساس علاقوں پر حفاطتی انتظامات سخت کرنے کا حکم دیا گیا۔ جوائنٹ پولیس کمشنر ( نظم و نسق) اروپ پٹنائیک کے مطابق پولیس کے ساتھ خصوصی دستے اور سادہ لبادس میں انٹیلی جنس عملہ پورے شہر پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ بم سکواڈ کو خاص طور سے الرٹ کیا گیا ہے اور جاسوس کتوں کی مدد سے ہر مشتبہ مقام کی چیکنگ جاری ہے۔ انتظامیہ پوری کوشش میں ہیں کہ شہر کا نظام درہم برہم نہ ہونے دیں۔ | اسی بارے میں دلی دھماکے: مشتبہ شخص گرفتار 09 November, 2005 | انڈیا حیدر آباد دھماکہ: ملزمان کا ریمانڈ19 December, 2005 | انڈیا احمدآباد ریل دھماکہ، کئی زخمی19 February, 2006 | انڈیا بنارس:دھماکوں کے بعد ہائی الرٹ07 March, 2006 | انڈیا مشتبہ بمباروں کی تلاش شروع10 March, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||