دلی دھماکے: مشتبہ شخص گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیرِانتظام کشمیر میں فوجی حکام نے دلی بم دھماکوں میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔ فوج کا کہنا ہے کہ اس شخص کا تعلق شدت پسند تنظیم لشکر طیبہ سے ہے اور اس نے قبول کیا ہے کہ وہ دلی بم دھماکوں میں اس کاہاتھ تھا۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جموں میں فوج کے ترجمان کرنل ڈی کے بدولہ نے بتایا ہے کہ اس شخص کو ڈوڈہ ضلعے کے پہاڑی علاقوں سےگرفتار کیا گیا تھا اور پوچھ گچھ کے دوران اس نے اعتراف کیا کہ وہ دلی میں پہاڑ گنج بم دھماکے میں ملوث تھا۔ دلی پولیس نےمجرموں کی تلاش کے لیے ایک بڑے پیمانے پر مہم چلائی ہے اور اس سلسلے میں ایک مشتبہ شخص سے ملتا جلتاخاکہ بھی جاری کیا گیا ہے لیکن ابھی تک اس کے متعلق کوئی حتمی سراغ نہیں مل سکا ہے۔کہا جا رہا ہے کہ اس شخص کی گرفتاری سے پولیس کو اس گتھی کو سلجھانے میں کافی مدد مل سکتی ہے۔ انتیس اکتوبر کی شام کو دلی میں یکے بعد دیگرے تین دھماکے ہوئے تھے۔ پہاڑ گنج اور سروجنی نگر جیسے پرہجوم علاقوں میں ہونے والے ان دھماکوں سے ساٹھ سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ان دھماکوں کی ذمہ داری انقلابی محاذ نامی ایک تنظیم نے قبول کی تھی۔ | اسی بارے میں مشتبہ بمبار کا خاکہ جاری02 November, 2005 | انڈیا انڈیا:لشکرطیبہ کی لاتعلقی کاخیرمقدم01 November, 2005 | انڈیا دہلی دھماکے: غیر ملکی ہاتھ کی تلاش 31 October, 2005 | انڈیا دلی دھماکہ: شناخت میں دقتیں 31 October, 2005 | انڈیا دِلی میں خوف لوٹ آیا30 October, 2005 | انڈیا دلی دھماکے: 55 ہلاک، ہائی الرٹ29 October, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||