مشتبہ بمبار کا خاکہ جاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دلی پولیس نے ہفتے کو ہونے والے بم دھماکوں کے سلسلے میں ایک شخص کا خاکہ جاری کیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ خاکہ اس مشتبہ شخص کا ہے جس نے گوند پوری کے علاقے میں ایک بس میں بم والا بیگ چھوڑا تھا۔ پولیس نے اس شخص کے تین مختلف خاکے جاری کیے ہیں جن میں اس شخص کا چہرا بغیرداڑھی ، داڑھی اور مونچھوں کے ساتھ اور صرف مونچھوں کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص کا قد تقریبا پانج فٹ پانچ انچ ہے اور عمر تقریبا بائیس سال ہے اور اس کے بائيں ہاتھ پر پٹّی بندھی ہوئی دیکھی گئی تھی۔ انتیس اکتوبر کے روز پہاڑ گنچ اور سروجنی نگر کے علاوہ گووند پوری علاقے میں ایک بس میں بم دھماکہ ہوا تھا۔ لیکن بس کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی اس روز جب بس میں بیٹھے ایک مسافر کی نظر ایک لاوارث بیگ پر پڑی تو اس نے فورا بس کے کنڈیکٹر کو اطلاع دی جس نے ڈرائیور سے فورا بس روکنے کو کہا اور مسافروں کو بس سے نیچے اتار دیا۔ اس کے بعد ڈرائیور نےجوں ہی بیگ کھولا ایک زور دار دھماکہ ہوا ۔ اس دھماکے میں ڈرائیور بری طرح سے زخمی ہوگیا تھا اور وہ اب بھی ہسپتال میں ہے۔ بم دھماکوں کی تفتیش ابھی جاری ہے ۔ اس دوران پولیس نے شہر کے کئی ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسوں پر چھاپے مارے ہیں ۔ پولیس بس میں سفر کرنے والے اس مسافر کی تلاش کر رہی تھی جس نے مشتبہ شخص کو بیگ چھوڑتے ہوئے دیکھا تھا۔ بم دھماکوں میں سب سے زیادہ اموات سروجنی نگر میں ہوئي ہيں۔ اب تک ان دھماکوں میں ساٹھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد دو سو سے زیادہ ہے۔ | اسی بارے میں دِلی میں خوف لوٹ آیا30 October, 2005 | انڈیا دلی دھماکے، تفتیش میں پیش رفت30 October, 2005 | انڈیا دلّی پولیس کو اہم سراغ ملے ہیں31 October, 2005 | انڈیا منموہن کی ’تنقید‘، پاکستان کی تردید31 October, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||