حملے کی اطلاع تھی یا نہیں؟ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ممبئی کی ٹرینوں میں بم دھماکوں کے بعد ایک بات موضوع بحث بنی ہوئی ہے کہ آیا حکومت کو اس بارے میں پیشگی خفیہ اطلاعات تھی یا نہیں۔ وزیر داخلہ شیو راج پاٹل نے وزیر اعظم منموہن سنگھ کی رہائش گاہ پر اعلیٰ اہلکاروں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کے بعد کہا تھا کہ ان دھماکوں کے متعلق کچھ پیشگی اطلاعات تو تھیں لیکن فی الوقت وہ اس سلسلے میں کچھ نہیں کہیں گے۔ انہوں نے کہا معلومات متعلقہ حکام سے بانٹی جا رہی ہیں اور فی الوقت ان کو منظر عام پر نہیں لایا جا سکتا۔ مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ ولاس راؤ دیش مکھ نے بھی کہا کہ انہیں اطلاع تھی لیکن ان حملوں کو روکا نہیں جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر متاثرین کی مدد کرنا زیادہ ضروری ہے۔ لیکن مہاراشٹرا کے ہی ایک وزیر آر آر پٹیل نے اس بات سے انکار کیا کہ ان کے پاس ان دھماکوں کے بارے میں کوئی خفیہ اطلاعات تھیں۔ بی بی سی کے نامہ نگار زبیر احمد نے بتایا کہ یہ مختلف بیانات تال میل میں کمی کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر آر آر پٹیل اور ممبئی کے پولیس کمشنر اس بات سے انکار کرتے ہیں کہ انہیں کوئی پیشگی اطلاع ملی تھی جبکہ ملک کے وزیر داخلہ اور ریاست کے وزیر اعلیٰ مختلف بات کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ حال ہی میں ناگپور میں آر ایس ایس کے صدر دفتر پر حملے کرنے کے شبہہ میں دو افراد کو ہلاک کیا گیا تھا۔ نامہ نگار نے کہا کہ ماضی قریب میں ان لوگوں کو اتنا سمجھ میں آ رہا تھا کہ کچھ بڑا ہونے والا ہے لیکن اس کے مقام اور وقت کے بارے میں معلوم نہیں تھا۔ | اسی بارے میں ممبئی میں دھماکے: ایک سو پچھتر ہلاک11 July, 2006 | انڈیا بھارت: پولیس چوکس، ملزموں کی تلاش جاری12 July, 2006 | انڈیا ممبئی دھماکوں کے اگلے روز12 July, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||