ریحانہ بستی والا بی بی سی اردو ڈاٹ کام ممبئی |  |
 | | | عامر خان بھی پاپا بننے والے ہیں۔ |
عامر خان کی خوشی ! ہم نے سوچا ڈائری کی شروعات خوش خبری کے ساتھ کی جائیں۔خبر گرم ہے کہ عامر پھر پاپا بننے والے ہیں۔عامر کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کو اپنی پروفیشنل زندگی سے بالکل علیحدہ رکھتے ہیں اسی لیئے گزشتہ برس پنچ گنی میں کرن کے ساتھ شادی کے وقت ذرائع ابلاغ کو دعوت نامہ دینا تو دور کی بات سختی سے ہدایت کی کہ وہ کہیں قریب بھی نظر نہ آئیں لیکن کرن یہ خوشی بانٹنا چاہتی ہیں اور اسی لیئے انہوں نے مبارکباد کے ایس ایم ایس کا جواب شکریہ کہہ کر دیا ۔ دوسری خوش خبر یہ ہے کہ لگان کے بعد عامر پھر ایک فلم کی پروڈکشن کریں گے فلم کا نام ابھی نہیں رکھا گیا ہے لیکن کہانی ایک ایسے باپ کی ہے جس کا بیٹا دآئلیکسیا (dyslexia ) نامی بیماری کا شکار ہے۔ فلم کی شوٹنگ دو ماہ بعد شروع ہو جائے گی چلئے عامر کے پرستاروں کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ عامر سال میں تین فلمیں کرنے کے وعدے پر قائم ہیں۔ وکرم پاپا کو بیٹی کا تحفہ وکرم بھٹ کو ان کی زندگی میں شاید سب سے بڑا تحفہ اس وقت ملا جب برسوں سے ناراض بیٹی کرشنا نے انہیں فون کر کے فلم ’ان کہی‘ کے لیئے مبارکباد دی۔وکرم بھٹ نے اپنی فلم ’ان کہی‘ میں شادی کے بعد غیر عورت سے رشتہ پر فلم بنائی تھی جو ان کی اپنی زندگی کی کہانی تھی۔ فلم کامیاب تو نہیں ہوئی لیکن بھٹ کا کہنا تھا دراصل وہ فلم انہوں نے اپنی بیٹی کے لیئے بنائی تھی کیونکہ اس رشتہ کی وجہ سے ان کی بیٹی ان سے دور ہو گئی تھی اور بچپن میں جب ایک بچی کو سب سے زیادہ اپنے باپ کے پیار کی ضرورت ہوتی ہے اس وقت وہ وہاں موجود نہیں تھے۔اس احساس جرم کو انہوں نے فلم بنا کر کچھ کم کرنے کی کوشش کی جو اس طرح کامیاب ہوئی کہ باپ بیٹی کا ملاپ ہو گیا۔ہمیں لگتا ہے کہ دل کی بات کہنے کا فلم سے اچھا شاید ہی کوئی ذریعہ ہو کیا خیال ہے ؟ امیتابھ بچن کو مات؟  | | | امیتابھ بچن شطرنج کی بازی ہار گئے۔ | فلم انڈسٹری میں کس میں ہمت ہے کہ وہ سپر سٹار کو مات دے سکے لیکن ہمیں پتہ چلا ہے کہ امیت جی کو ان کی ہی فلم کی نئی ہیروئین جیا خان نے شطرنج کے بازی میں مات دے دی۔رام گوپال ورما کی فلم ’نی شبد ‘ میں امیت جی ساٹھ سالہ بوڑھے ہیں۔اٹھارہ سالہ جیا اور ان کے درمیان پیار ہو جاتا ہے ۔شوٹنگ کے دوران جب بھی وقت ملتا دونوں شطرنج کھیلنے لگتےاور تیز طرار جیا زیادہ تر بازی جیت جاتی ہیں۔ فٹبال کا چسکا فٹبال کا جنون بالی وڈ کے کئی ستاروں پر بھی سوار ہے۔فلم سٹی میں کئی سٹوڈیوز ہیں اور ہر سٹوڈیو میں کسی نہ کسی فلم کا سیٹ لگا رہتا ہے ۔وہاں فلم سٹی میں آپ کو آج کل اگر کہیں سے بہت زیادہ شور و غل کی آوازیں سنائی دیں تو گھبرائیے مت کیونکہ یہ آوازیں پریتی زنٹا، اکشے کمار اور فلمساز ساجد نڈیاڈ والا کی ہوں گی۔ساجد پیار سے ہنس کر کہتے ہیں کہ اگر وہ ایک ایئر کنڈیشنڈ وین ، ٹی وی اور کیبل کا انتظام نہیں کر تے تو پریتی شاید ان کا قتل کر دیتی۔ بپاشا اور جان کا لفڑا بالی وڈ میں خبریں گرم ہیں کہ ہاٹ بے بی بپاشا باسو اور سمارٹ جان ابراہام کے درمیان جھگڑا ہوگیا ہے ۔لیجئے ہم کہاں دونوں کی شادی کی خبریں سننے کے لیئے بےچین تھے اور کہاں یہ تکرار۔ سننے میں آیا ہے کہ دونوں میں اپنے اپنے کرئیر کو لے کر جھگڑا ہوا اور یہ اتنا بڑھ گیا ہے کہ دونوں نے کئی دنوں سے بات نہیں کی ہے بے بی سنبھل کر! جان ویسے بھی لاکھوں پرستاروں کے علاوہ کئی فلمی ہیروئین کے دلوں کی دھڑکن ہے ، آپ ذرا چونکیں اور جان کو کوئی اور لے اڑے گا ۔ مادھوری دکشت کی مشکل  | | | مادھوری ڈکشٹ نے عریاں سین فلمانے سے معذرت کر لی۔ |
بالی وڈ حسینہ مادھوری دکشت فلموں میں آنا چاہتی ہیں اور انہوں نے بوبی بیدی کی فلم ’سوریہ مکھی‘ سائن بھی کر لی۔فلم کی کہانی متنازعہ پینٹر راجہ روی ورما کی زندگی پر بنائی جا رہی ہے لیکن مادھوری کو فلم میں ’چند عریاں مناظر‘ پر اعتراض تھا اور انہوں نے امریکہ سے ای میل کیا کہ وہ یہ فلم نہیں کر رہی ہیں۔اب کوئی مادھوری کو سمجھائے کہ اگر وہ اسی طرح کرتی رہیں تو پھر کرشمہ کپور اور روینہ ٹنڈن کی طرح صرف ہر چیریٹی پروگرام میں فیتہ کاٹتی نظر آئیں گی ۔ وویک اوبیرائے کے پرستار ؟ خبروں میں رہنے کے لئے فلم سٹار کیا کچھ نہیں کرتے ۔وویک کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ ایک طویل ڈرائیو کے لیئے نکلے ۔ راستہ میں انہوں نے کار ایک تفریح مقام پر روکی بس کیا تھا ان کے مداحوں نے انہیں گھیر لیا اور وہ سارا وقت ان کی نذر ہو گیا ۔اب کیا کریں فلمیں فلاپ ہو رہی ہیں تو پبلسٹی کا کوئی تو ذریعہ ہو۔ مثال لیجئے راکھی ساونت کی ۔ان کے قریبی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ پبلسٹی کے لیئے ہی میکا اور راکھی نے بوسہ کے ہنگامہ کا یہ سارا منصوبہ تیار کیا تھا اور اب دیکھئے ہر چینل پر راکھی اور میکا ہی چھائے ہوئے ہیں۔ آفتاب جیسا عاشق آفتاب شیو دسانی واقعی ایک سچے عاشق ہیں اس کا ثبوت انہوں نے دے بھی دیا ہے ۔ماڈل اور آئٹم گرل کے طور پر مشہور یانا گپتا اور آفتاب کی دوستی کے تو بالی وڈ میں چرچے تھے ہی لیکن اب جا کر دونوں نے خاموشی توڑی ہے آفتاب نے قبول کیا کہ ان کی یانا کی دوستی دوستی سے آگے بہت کچھ ہے اور انہیں یانا کی گزری زندگی سے کچھ لینا دینا نہیں ہے ہاں بھئی عاشق ہو تو آفتاب جیسا۔ ایشا پاپا دھرمیندر کی پرستار ایشا دیول اپنے پاپا دھرمیندر سے بہت زیادہ متاثر ہیں ۔ان کے مطابق پاپا اس عمر میں بھی ماں ہیما مالنی کے لیئے شعر و شاعری کرتے ہیں اور آج بھی دونوں میں محبت جوان ہے اس لیئے وہ بھی چاہتی ہیں کہ ان کی زندگی میں جو مرد داخل ہو وہ بالکل ان کے پاپا کی طرح ہو۔ایشا کیا یہ بات دل سے کہہ رہی ہو کہنے سے پہلے ماں ہیما سے تو پوچھ لیتیں ۔ چلتے چلتے
 | | | رندیپ ہودا کو پسند نہیں ہے کہ اس سشمیتا کے ساتھ مناظر کو فلم کی پبلسٹی کے استعمال کیا جائے | رندیپ ہودا کو پسند نہیں ہے کہ فلم ’ کرما کنفیشن اینڈ ہولی‘ میں ان کے سشمیتا سین کے ساتھ بوسہ کے مناظر کو فلم کی پبلسٹی کے لیئے استعمال کیا جا رہا ہے ۔دیو آنند پھر ۔۔۔پھر ایک نئی فلم بنانے جا رہے ہیں ، اللہ خیر کرے ۔سونالی بیندرے ماں بننے کے بعد ایک کمرشل اشتہار میں نظر آئیں گی ۔کنال کپور (رنگ دے بسنتی کا اسلم ) کا ماننا ہے کہ اگرانہیں فلموں میں کام مل رہا ہے تو ان پر لگا سیکس سمبل برا نہیں لگتا ۔ فلم مائی برادر نکھل کو میلان فلمی میلہ میں ایوارڈ ملا ہے۔جولائی میں ایک دو نہیں گیارہ فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں جن میں کارپوریٹ ، اوم کارا ، دی کلر، اور جاناں شامل ہیں ۔
|