BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 07 February, 2006, 11:18 GMT 16:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
راج ببر پارلیمانی بورڈ سے معطل

راج ببر
بالی وڈ میں کامیابی جاصل کرنے کے بعد راج ببر 1994 سے 1999 تک راجیہ سبھا کے رکن تھے
بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان راج ببر کو پارٹی کے پارلیمانی بورڈ سے معطل کر دیا گیا ہے۔

راج ببر نے سماج وادی پارٹی کے سینیئر رہنما امر سنگھ کے خلاف سخت بیانات دیے تھے۔ انہیں اسی بیان بازی کی پاداش میں معطل کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں آگے کی کارروائی طے کرنے کے لئے تین ممبران کی ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔

گزشتہ کئی دونوں سے راج ببر سماج وادی پارٹی کے جنرل سکریٹری امر سنگھ کے خلاف بیانات دے رہے تھے۔ راج ببر نے امر سنگھ پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پارٹی کو اس کے بنیادی نظریے سے دور لے جا رہے ہيں اور انہيں پارٹی سے فوراً برطرف کر دینا چاہیے۔

راج ببر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان دنوں پارٹی پر اس طرح کے سوالات اٹھائے جا رہے ہيں کہ سماج وادی پارٹی آر ایس ایس اور وی ایچ پی جیسی ہندو نظریاتی تنظمیوں کی مدد کر رہی ہے۔ ان کے مطابق اس طرح کے حالات پارٹی کے سکیولر امیج کو کمزور کر رہے ہیں۔

اپنے بیانات میں انہوں نے اس طرح کے اشارے بھی دیے ہيں کہ وہ مستقبل میں کانگریس کی طرف رخ کرنے والے ہیں۔

پارٹی کے خلاف ان بیانات کے بعد کئی اعلٰی ارکان نے راج ببر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا لیکن انہوں نے خود استعفٰی دینے سے صاف انکار کر دیا تھا۔
راج ببر نے پارٹی کے فیصلہ کے رد عمل میں کہا ’مجھے پارٹی کے خلاف بیان دینے کی وجہ سے ہی معطل کیا گیا ہے جس کے لئے میں پارٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں‘۔

ان کا کہنا تھا ’سماج وادی پارٹی نے پارلیمانی معاملوں سے ہٹا کر سڑک پر آنے کا موقع دیا ہے اور یہ میرے لئے خوشی کی بات ہے‘۔

بالی وڈ میں کامیابی جاصل کرنے کے بعد راج ببر 1994 سے 1999 تک راجیہ سبھا کے رکن تھے لیکن 1999 میں وہ سماج داودی پارٹی کی طرف سے آگرہ سے لوک سبھا کے انتخابات میں اترے اور کامیاب ہوئے اور 2004 میں قومی انتخابات میں انہوں نے دوبارہ کامیابی حاصل کی۔

اسی بارے میں
بولی ووڈ: نجی زندگیوں پر فلمیں
21 September, 2005 | فن فنکار
بھوجپوری فلمی صنعت عروج پر
15 December, 2005 | فن فنکار
کون بنےگا کروڑ پتی شو ختم
25 January, 2006 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد