BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 15 March, 2006, 09:58 GMT 14:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بالی وڈ اورلینڈ کروزر کا تنازعہ

 بالی وڈ ستاروں میں جاپانی کار ’لینڈ کروزر‘ بہت مقبول ہے
بالی وڈ ستاروں میں جاپانی کار ’لینڈ کروزر‘ بہت مقبول ہے
درآمد شدہ گاڑیوں کی کسٹم ڈیوٹی نہ دینےپر انڈین فلمی صنعت بالی وڈ کے نامور اداکاروں سنیل شیٹی، سنجے دت، سیف علی خان اور سشمیتا سین کی گاڑیوں کے ضبط کیئے جانے کے بعد اب اداکارہ دیا مرزا کی گاڑی بھی ضبط کر لی گئی ہے۔

بدھ کو دیا مرزا کی لینڈ کروزر کار کو کسٹم ڈپارٹمنٹ نے ضبط کر لیا۔ دیا مرزا پر بھی دیگر فنکاروں کی طرح الزام ہے کہ انہوں نے کسٹم دیوٹی سے بچنے کے لیئے مبینہ طور پر غلط طریقہ کار استعمال کیا تھا۔

غیر ملک سے کار درآمد کرنے کے لئے حکومتی پالیسی کے تحت گاڑی کی قیمت سے زیادہ کسٹم ڈیوٹی ادا کرنی ہوتی ہے لیکن ملک میں بغیر کسٹم ڈیوٹی کی کاریں لانے کی ایک شرط ہے۔ اگر کوئی غیر مقیم بھارتی بیرونِ ملک میں دو سال تک قیام پذیر رہا ہو اور اس نے وہاں کار خریدی ہو اور اسے چھ ماہ تک استعمال کیا ہو پھر اگر وہ وطن واپس آنا چاہتا ہے تو وہ کار بغیر کسٹم ڈیوٹی کے لا سکتا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی ایک شرط یہ بھی ہے کہ وہ پھر دو سال تک اپنی کار کسی کو فروخت نہیں کر سکتا۔

سشمیتا سین بھی گاڑی نہ بچا سکیں

ریونیو انٹلی جنس ذرائع کے مطابق اس کام کے لئے کئی ایجنٹ ملک بھر میں کام کرتے ہیں جو غیر ممالک سے آنے والوں ایک تحریری معاہدہ کرتے ہیں جس کی رو سے وہ کار شہر میں لاتے ہیں اور پھر اس کے مالک کو کار کی اچھی قیمت مل جاتی ہے لیکن حکومت کو کسٹم ڈیوٹی سے محروم رہنا ہوتا ہے ۔

اب ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹلی جنس نے ایسے امیر لوگوں پر نظر رکھنی شروع کی تو پتہ چلا کہ ایسے کئی فلم اسٹار ہیں جو غیر ملکی کار استعمال کرتے ہیں ۔ ان سے تفتیش کے بعد یہ بات ظاہر ہو جاتی تھی کہ انہوں نے مزکورہ بالا طریقہ سے ہی کار خریدی تھی ۔

سنیل شیٹی، سنجے دت اور سیف علی خان نے ڈیوٹی کی ادائیگی کے بعد کاریں حاصل کر لیں لیکن ابھی سشمتا سین کی کار اس وقت بھی کسٹم ڈپارٹمنٹ کے پاس ضبط ہے ۔ سشمتا کو بیس لاکھ روپیوں کی ادائیگی کرنی ہے ورنہ انہیں کار سے ہاتھ دھونا پڑے گا

دلچسپ بات تو یہ ہے کہ سلمان خان جن پر اکثر قانون کا شکنجہ کسا رہتا ہے اور جنہیں قانون توڑنے کا قصوروار پایا گیا ہے، انہوں نے لینڈ کروزر پوری کسٹم ڈیوٹی کی ادائیگی کے بعد ہی خریدی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد