’دہشت گردی، سختی ضروری‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ وہ جی ایٹ کے اجلاس میں عالمی برادری سے دہشت گردی کے خلاف سخت رویہ اختیار کرنے پر زور دیں گے۔ جی ایٹ کے اجلاس ایک خصوصی سیشن میں شرکت کرنے کے لیئے وزیراعظم سینٹ پیٹرز برگ کے لیئے روانہ ہوگئے ہیں۔ روانگی سے قبل اپنے بیان میں مسٹر سنگھ نے کہا کہ ’دہشت گردی ایک ایسا مسئلہ ہے جس سے دنیا بھر کے کئی ممالک اور وہاں کے عوام متاثرہوئے ہیں‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ممبئی اور سرینگر کے حملوں نے ایک بار پھر یہ واضح کر دیا ہے کہ ایسے حادثوں میں معصوم لوگ نشانہ بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جی ایٹ میں شرکت کرنے والے تمام ممالک کے رہنماؤں سے پر زور دیں گے کہ عالمی برادری پوری دنیا میں دہشت گردی کو کسی بھی صورت میں برداشت نہ کرے۔ مسٹر سنگھ نے کہا کہ’عالمی برادری کو ایسے تمام حادثوں کی سختی سے مذمت کرنی چاہيے اور دنیا کے سب ہی ممالک کو دہشت گردوں کے خلاف سخت رویہ اختیار کرنا چاہیے خواہ ان کا کوئی بھی مقصد ہو اور چاہے جو بھی ملک انہیں مدد یا پھر سہولیات فراہم کر رہا ہو۔ جی ایٹ کے اس خصوصی اجلاس میں برازیل، چین، میکسیکو، جنوبی افریقہ ، کانگو اور قازقستان کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ عالمی توانائی کی حفاظت ، تعلیم اور متعدی بیماریوں پر قابو پانے جیسے موضوعات اس خصوصی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔ مسٹر سنگھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ جی ایٹ کا اجلاس صنعت کار ممالک اور ایسے ممالک جن کی معیشت تیزي سے ابھر کر سامنے آ رہی ہے، کے درمیان حفاظتی انتظامات، عالمی تجارت، دہشت گردی اور گلوبلائزیشن جیسے موضوعات پر بات چیت کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ |
اسی بارے میں خارجہ سیکرٹری مذاکرات ملتوی14 July, 2006 | انڈیا وزیر اعظم ممبئی کے دورے پر14 July, 2006 | انڈیا ’اب امن کا عمل مشکل ہوگیا ہے‘15 July, 2006 | انڈیا ’دھماکوں میں سرحد پار کا ہاتھ ہے‘14 July, 2006 | انڈیا ممبئی بم حملے: کشمیر امن عمل بھی متاثر14 July, 2006 | انڈیا ممبئی حملہ آوروں کے خاکوں کی تیاری14 July, 2006 | انڈیا پاکستان کیلیئے بھارتی موقف میں سختی15 July, 2006 | انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||