وزیر اعظم ممبئی کے دورے پر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وزیر اعظم من موہن سنگھ جمعہ کی دوپہر ممبئی کے دورے پر پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اعظم زخمیوں کی عیادت کے لیئے لوک مانیہ تلک (سائن ) ہسپتال جائیں گے اور اس کے بعد کے ای ایم ہسپتال میں بھی مریضوں سے ملاقات کریں گے۔ ممبئی میں بم دھماکوں میں مرنے والوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا جائے گا۔ اس لیئے شام ٹھیک چھ بج کر چوبیس منٹ پر پورے شہر میں سائرن بجے گا تاکہ لوگ دو منٹ کے لیئے خاموشی سے کھڑے ہو جائیں۔ پورا شہر اس دو منٹ کے دوران تھم جائے گا۔ وزیر اعظم کے دورے سے امید کی جا رہی ہے کہ وہ ہلاک ہونے والوں کے ورثاء کو امدادی راحت کے پیکیج کا اعلان کریں گے۔ اب تک مہاراشٹر حکومت نے مہلوکین کے ورثاء کو پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا اور کانگریس پارٹی نے ایک لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا ہے۔ منگل گیارہ جولائی کو ممبئی کی لوکل ٹرینوں میں سلسلہ وار سات دھماکے ہوئے تھے جس میں دو سو سے زائد افراد ہلاک اور سات سو سے زیادہ زخمی ہوئے۔ تب سے اب تک سیاسی لیڈران کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی رات مرکزی وزیر داخلہ شیو راج پاٹل، کانگریس لیڈر سونیا گاندھی، وزیر ریلوے لالو پرساد یادو ممبئی پہنچے تھے۔ حزب اختلاف جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی لیڈر لال کرشن ایڈوانی بھی ہسپتالوں کا دورہ کر چکے ہیں۔ ان کے دورے کے دوران ہسپتال میں اپنے زخمی شوہر کی خدمت کر رہی بیوی نے لیڈران کے دورے کی سخت مخالفت کی تھی۔ اس کا کہنا تھا کہ لیڈران اس طرح ان کا مذاق بنانے آتے ہیں۔ ہسپتال نے اس کے بعد صحافیوں کو بھی زخمیوں سے ملنے کی اجازت دینا بند کر دیا ۔ |
اسی بارے میں ’پتہ نہیں اب کہاں سے لاش آئی ہے‘14 July, 2006 | انڈیا ممبئی حملہ آوروں کے خاکوں کی تیاری14 July, 2006 | انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||