دھماکے بزدلانہ فطرت ہیں: عامر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یہ خوفناک واقعہ ان لوگوں کی بزدلانہ فطرت کا ایک نمونہ ہے جنہوں نے ٹرینز میں بم رکھے اور معصوم لوگوں کو مار ڈالا۔ میں اس وقت ستارا شہر میں تھا جب مجھے ممبئی میں ہونے والے ان دھماکوں کی خبر ملی۔ میں خوف ذدہ ہو گیا اور میں نے فوراً ممبئی میں رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی لیکن کسی سے بھی رابطہ قائم نہيں ہو سکا کیوں کہ ٹیلیفون کی ساری لائنیں جام تھیں۔ جہاں میں تھا وہاں پر کوئی ٹی وی نہیں تھا لہذا مجھے کچھ پتہ نہیں چل پا رہا تھا کہ ممبئی میں کیا ہو رہا ہے لیکن مجھے اس بات کا اندازہ ہو گیا تھا کہ اچانک حملے میں کئی معصوموں کی جانیں گئی ہوں گی۔ مجھے ان ہزاروں افراد کا خیال آ رہا تھا جو لوکل ٹرینوں سے سفر کرتے ہیں۔ میں اپنے دفتر میں کام کرنے والوں کے بارے میں یہ جاننا چاہتا تھا کہ وہ اپنے گھر صحیح سلامت پہنچ سکے ہیں یا نہیں لیکن کچھ پتہ نہ چل رہا تھا۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد ہی میرے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ نے مجھے فون کیا جس سے مجھے کچھ تفصیلات مل سکیں۔ یہ پورا حادثہ افسوس ناک ہے اور جس طرح لوگ بے پرواہ ہو کر دوسروں کی مدد کر رہے ہیں وہ ایک سچے ’ممبائٹ‘ کی پہچان ہے۔ پولیس اپنا کام بخوبی انجام دے رہی ہے۔
عوام کو ایک بات ذہن میں ضرور رکھنی چاہیئے کہ پولیس اور فوج روز مرہ کی زندگی میں جرائم کا سامنا کرتے ہيں لہذا وہ بہتر جانتے ہیں کہ ان حالات میں کس طرح کے اقدامات کرنا چاہئیں۔ ہمیں اپنے لیڈروں کی بھی پیروی کرنی چاہیئے اور ان پر بھروسہ کرنا چاہیئے۔ ایسے وقت میں انہیں ہماری مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ خوفناک واقعہ ان لوگوں کی بزدلانہ فطرت کا ایک نمونہ ہے جنہوں نے ٹرینوں میں بم رکھے اور معصوم لوگوں کو مار ڈالا۔ معصوموں کی جان لینے سے زيادہ بزدلانہ حرکت کیا ہو سکتی ہے؟ عام لوگوں کو مار نے کے پيچھے کیا مقصد ہے؟ میں خوش ہوں کہ زندگی معمول پر آگئی ہے۔ یہ ردِعمل ان لوگوں کو یہ دکھاتا ہے کہ ہم اس بزدلانہ حرکت سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ میرے خیال میں مناسب یہی ہوگا کہ ہم ایک ساتھ رہيں اور الرٹ رہيں۔ ہمیں حکام کی پوری طرح سے مدد کرنی چاہیئے اور جو بھی جانکاری ملے اسے ان تک پہنچانا جاہيئے۔ کسی بھی شخص کے لیئے اس طرح کے حالات سے گزرنا بے حد مشکل ہے۔ یہ صرف ہندوستان کے ساتھ نہیں ہوا ہے برطانیہ اور امریکہ بھی اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ یہ بے حد دکھ کی بات ہے کہ ان سب کے نتیجے میں کتنی معصوم لوگوں کی جانیں جاتیں ہیں اور کتنے خاندان متاثر ہوتے ہیں۔ ہمیں معصوموں کی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اس بزدلانہ دہشت گردی کی سخت مذمت کرنی ہو گی۔ |
اسی بارے میں دھماکے: تحقیقات جاری ، ٹھوس ثبوت نہیں ملے13 July, 2006 | انڈیا چھاپے مگر ’ابھی سراغ نہیں‘12 July, 2006 | انڈیا ممبئی دھماکے: ’سیمی‘ کی مذمت 13 July, 2006 | انڈیا ممبئی دھماکے: ذرائع ابلاغ میں تذکرے13 July, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||