خارجہ سیکرٹری مذاکرات ملتوی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان خارجہ سکریٹری سطح کی بات چیت ملتوی ہوگئی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان یہ بات چيت نئی دلی میں اس ماہ کی بیس اور اکیس تاریخ کو ہونی تھی۔ لیکن بھارت کا کہنا ہے کہ ابھی بات چیت کے لیے وقت مناسب نہیں ہے اور نئی تاریخیں آئندہ طے کی جائیں گی۔ وزارت خارجہ کے دفتر میں ایک اعلیٰ اہلکار نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ فی الوقت دونوں ملکوں کے درمیان حالات اچھے نہیں ہیں اس لیے بات چیت پہلے سے طے شدہ وقت پر نہیں ہوگی۔ اس سے پہلے جونیئر وزیر خارجہ آنند شرما نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ اکیس جولائی کی تاریخ کس نے طے کی تھی، جب مناسب وقت ہوگا تب بات ہوگی ایسا کچھ نہیں ہوتا کہ جب دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت ہو تو وہ طے شدہ تاریخوں پر ہوگی۔‘ جمعہ کے روز وزیر اعظم منوہن سنگھ نے ممبئی کے دورے میں ایک پریس میں کہا تھا کہ انہوں نے پاکستان کو بتایا دیا ہے کہ اگر وہ دہشت گردوں پر لگام نہیں کستا تو امن کا عمل جاری رکھنا مشکل ہوگا۔ ان سے جب یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات جاری رہیں گے تو ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان نے سن 2004 میں وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنی سر زمین بھارت کے خلاف دہشت گردی کے لیے استمعال نہیں ہونے دیگا۔‘ منموہن سنگھ نے کہا: ’اس سے پہلے کہ امن کے عمل یا کسی دوسرے پروسیز کو آگے بڑھایا جائے وہ وعدہ اور یقین دہانی پوری کرنی ضروری ہے۔‘ اس بیان کے بعد ہی حکومتی ذرائع نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ آئندہ ہفتے ہونے والی بھارت پاک بات چیت ملتوی کردی گئی ہے۔ حالانکہ اس کا با ضبطہ اعلان ابھی باقی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان جاری امن مذاکرات اور اعتماد سازی کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے بھارت اور پاکستان کے وزرائے خارجہ اس ماہ نئی دلی میں ملاقات کرنے والے تھے۔ پاکستان نے ممبئی دھماکوں کی مذمت کی ہے اور اس نے تفتیش میں مدد کا بھی یقین دلایا ہے۔ وزیراعظم منموہن سنگھ نے ممبئی کے دورے پر ان دھماکوں میں ’سرحد پار دہشت گردوں کی حمایت‘ کا الزام لگایا ہے۔ |
اسی بارے میں ’بم دھماکوں میں سرحد پار کا ہاتھ ہے‘14 July, 2006 | انڈیا بھارتی الزامات غیرمصدقہ: پاک14 July, 2006 | پاکستان تفتیش، مدد کے لیئےتیار ہیں:مشرف14 July, 2006 | پاکستان ممبئی حملہ آوروں کے خاکوں کی تیاری14 July, 2006 | انڈیا ممبئی دھماکے: ’سیمی‘ کی مذمت 13 July, 2006 | انڈیا دھماکے: تحقیقات جاری ، ٹھوس ثبوت نہیں ملے13 July, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||